بھارت ایکسپریس۔
پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کا بگل بج چکا ہے۔ چیف الیکشن کمشنرراجیو کمارنے پریس کانفرنس کے دوران پانچوں ریاستوں کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ میزورم میں 7 نومبرکو انتخابات ہوں گے جبکہ چھتیس گڑھ میں دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے۔ چھتیس گڑھ میں 7 نومبراور17 نومبر کوووٹنگ ہوگی۔ وہیں مدھیہ پردیش میں 17 نومبر کو ایک مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ اس کے علاوہ راجستھان میں 23 نومبراورتلنگانہ میں 30 نومبرکو ووٹنگ ہوگی۔ پانچوں ریاستوں (مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اورمیزورم) میں ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر 2023 کو ہوگی۔
8000 سے زیادہ پولنگ اسٹیشن پر تعینات ہوں گی خواتین
چیف الیکشن کمشنرراجیوکمارنے بتایا کہ 17,734 ماڈل پولنگ اسٹیشن، 621 پولنگ اسٹیشن کے انتظامات کا ذمہ پی ڈبلیو ڈی اسٹاف کے پاس ہوگا۔ 8,192 پولنگ اسٹیشن کی ذمہ داری خواتین سنبھالنے والی ہیں۔
60 لاکھ نوجوان پہلی بار ڈالیں گے ووٹ
چیف الیکشن کمشنرراجیوکمارنے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کس ریاست میں کتنے لوگ ووٹ ڈالنے والے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار 60 لاکھ نوجوان رائے دہندگان پہلی بار ووٹ ڈالنے والے ہیں۔ میزورم میں کل ملاکر 8.52 لاکھ رائے دہندگان ہیں۔ چھتیس گڑھ میں 2.03 کروڑ، مدھیہ پردیش میں 5.6 کروڑ، راجستھان میں 5.25 کروڑ اور تلنگانہ میں 3.17 کروڑ رائے دہندگان ہیں۔
پانچ ریاستوں میں ہوں گے 1.77 لاکھ پولنگ اسٹیشن
الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ پانچ ریاستوں کے 679 اسمبلی نشستوں میں 1.77 لاکھ پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔
کس ریاست میں کتنی مسلم آبادی؟
پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں مسلم رائے دہندگان کی تعداد بھی کافی اہم ہے۔ مدھیہ پردیش میں مسلم آبادی 6.57 فیصد ہے۔ راجستھان میں مسلمانوں کی آبادی 9.07 فیصد ہے، جبکہ چھتیس گڑھ میں 2.02 فیصد آبادی ہے۔ تلنگانہ میں مسلمانوں کی آبادی 12.69 فیصد اور میزورم میں اس طبقے کی آبادی 1.35 فیصد ہے۔
کب ختم ہو رہی ہے ان ریاستوں کی مدت؟
میزورم میں اسمبلی کی مدت دسمبرمیں ختم ہوجائے گی۔ چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، راجستھان اورتلنگانہ میں اسمبلی کی میعاد جنوری میں ختم ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ان ریاستوں کا دورہ کرکے تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔
راجستھان میں کل کتنے رائے دہندگان؟
راجستھان میں کل رائے دہندگان کی تعداد 5.25 فیصد ہے، جس میں مرد رائے دہندگان 2.73 کروڑ اور خواتین 2.51 کروڑ ہیں۔ پہلی بار ووٹ ڈالنے والے رائے دہندگان کی تعداد 21.9 لاکھ ہے، جبکہ 80 سال سے زیادہ عمر کے 11.8 لاکھ رائے دہندگان ہیں۔
مدھیہ پردیش میں کتنے رائے دہندگان؟
مدھیہ پردیش میں رائے دہندگان کی تعداد 5.25 کروڑہیں۔ اس میں 2.85 کروڑ مرد رائے دہندگان ہیں جبکہ خواتین رائے دہندگان کی تعداد 2.67 کروڑ ہے۔ اس بار 18 لاکھ سے زیادہ ایسے رائے دہندگان ہوں گے، جو پہلی باراپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
لوک سبھا الیکشن 2024 کا سیمی فائنل ہوں گے اسمبلی انتخابات؟
ملک میں آئندہ سال یعنی 2024 میں لوک سبھا الیکشن ہونے والے ہیں۔ اس سے پہلے ان پانچوں ریاستوں کے جو بھی نتائج ہوں گے، وہ طے کریں گے کہ آئندہ حکومت کس جماعت کی بن سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریس، بی جے پی کے علاوہ سبھی علاقائی جماعتوں نے اپنی انتخابی مہم کو مضبوط کرنا شروع کردیا ہے۔ ابھی سے ہی گھرگھر جاکرلوگوں سے ملاقات کی جا رہی ہے اورآنے والے انتخابی ایجنڈے پر بات ہو رہی ہے۔ اس بار کے اسمبلی انتخابات کافی دلچسپ ہونے والے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
میرٹھ کے لیساڈی گیٹ کی سہیل گارڈن کالونی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک مسلسل مہا کمبھ کی خبریں نمایاں طور پر نشر کر…
مرکزی الیکشن کمیشن نے دہلی کے الیکشن کمشنر سے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی…
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو جمعرات کی شام بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی…
فرانس نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو فروری 2025 میں پیرس میں آرٹیفیشل انٹیلی…
صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ وقف جائیدادوں کا تحفظ حکومت…