قومی

Mahbubul Hoque arrested: یو ایس ٹی ایم کے چانسلر محبوب الحق گرفتار، جعلی کاسٹ سرٹیفکیٹ پر آسام پولیس کی کارروائی

Mahbubul Hoque arrested: آسام پولیس نے ہفتہ (22 فروری) کو یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، میگھالیہ (یو ایس ٹی ایم) کے چانسلر محبوب الحق کو جعلی کاسٹ سرٹیفکیٹ بنانے کے الزام میں گرفتار کیا۔ حق کو سری بھومی ضلع پولیس اور آسام پولیس کی اسپیشل فورس کی ایک ٹیم نے ہفتہ کی صبح گوہاٹی میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔ گزشتہ سال گوہاٹی میں پرائیویٹ یونیورسٹی پر تنازعہ پیدا ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے حق کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

وزیر اعلی ہمنتا بسوا سرما نے پہلے الزام لگایا تھا کہ گوہاٹی کے مضافات میں جوراباٹ پہاڑیوں میں ایک نجی یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں کے ذریعہ بڑے پیمانے پر جنگلات کی کٹائی شہر میں سیلاب کی وجہ بنی۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی، میگھالیہ (یو ایس ٹی ایم)، آسام کے سری بھومی ضلع سے تعلق رکھنے والے بنگالی نژاد مسلمان محبوب الحق کی ملکیت والی ایک نجی یونیورسٹی، گوہاٹی میں سیلاب جہاد کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے لگائے تھے سنگین الزامات

سی ایم سرما کے مطابق، 2008 میں قائم ہونے والی یونیورسٹی نے گزشتہ چند برسوں میں جوراباٹ پہاڑیوں میں بڑے پیمانے پر جنگلات کی کٹائی دیکھی ہے اور پہاڑیوں سے پانی گوہاٹی میں آیا ہے، جس کی وجہ سے شہر میں شدید پانی جمع ہو گیا ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کیمپس میں میڈیکل کالج کی حالیہ تعمیر کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ نئی تعمیر سے پہاڑیوں میں جنگلات کی کٹائی کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ سرما نے یہاں تک مشورہ دیا تھا کہ آسام کے طلباء کو یونیورسٹی میں پڑھنا چھوڑ دینا چاہئے جس سے وہاں تعمیراتی کام خود بخود رک جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں- Himanta Biswa Sarma on Muslims: ہمنتا بسوا سرما کا بڑا ایکشن-آسام میں اب مسلم اراکین اسمبلی کو نہیں ملے گی نماز کی چھٹی

وزیراعلیٰ کے الزامات کی تردید کی

تاہم یو ایس ٹی ایم اتھارٹی نے آسام کے وزیر اعلیٰ کے الزامات کی تردید کی تھی۔ اس پر یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا تھا کہ یو ایس ٹی ایم کیمپس ایریا ری بھوئی ضلع میں جوراباٹ تک باریدوا کے علاقے کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے جو جی ایس روڈ کے دونوں طرف وسیع پیمانے پر تیار کیا گیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

1 hour ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

1 hour ago