قومی

Asim Waqar joins Congress: اسدالدین اویسی کولگا بڑا جھٹکا، اے آئی ایم آئی ایم چھوڑکر عاصم وقار کانگریس میں شامل، پارٹی چھوڑنے کی بتائی بڑی وجہ

نئی دہلی: اسدالدین اویسی کی قیادت والی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے قومی ترجمان رہے عاصم وقارنے اب آل انڈیا کانگریس کمیٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ دارالحکومت دہلی واقع کانگریس دفتر اندرا بھون میں یوپی کانگریس کے صدر اجے رائے، یوپی کے انچارج راجیندر پال گوتم اورآل انڈیا کانگریس اقلیتی سیل کے چیئرمین اور راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی کی موجودگی میں عاصم وقارکانگریس پارٹی میں شامل ہوئے۔ کانگریس میں شامل ہونے کے بعد عاصم وقار نے کہا کہ جو ہماری لڑائی ہے، جو ملک سے پیار کرتے ہیں، بی جے پی کواکھاڑ پھینکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اے آئی ایم آئی ایم میں رہنے کے دوران لگا کہ بی جے پی کو ہٹانا ہے، لیکن بی جے پی کے خلاف لڑنا نہیں چاہتے ہی۔ کانگرپس پرتنقید کرتے ہیں، اس لئے میں کانگریس میں شامل ہو رہا ہوں۔ اصل میں بی جے پی سے اگرکوئی لڑرہا ہے تو راہل گاندھی لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہ کہ ہمایوں کبیر کے بارے میں میں نے کہا تھا کہ بی جے پی کا ایجنٹ ہے اور بابری مسجد جو بنوا رہا ہے، وہ بی جے پی بنوا رہی ہے۔ اس نے اسٹنگ آپریشن میں کہا تھا کہ 1100 کروڑ روپئے مجھے ملے۔ ہماری حکومت آئے گی تو اس کی جانچ کروائیں گے۔ میں سچ، صحیح، ملک اورسیکولرازم کے ساتھ ہوں۔ میں یہاں ٹکٹ کے لئے نہیں آیا ہوں۔ میں نے 20 سال سماجوادی پارٹی میں گزارے ہیں۔ کبھی اکھلیش یادو نہیں کہہ سکتے کہ میں نے کبھی کوئی ٹرانسفر پوسٹنگ تک کی بات کی۔

سب کے لئے لڑ رہے ہیں راہل گاندھی: راجیندرپال گوتم

اس سے پہلے یوپی کانگریس کے انچارج راجیندر پال گوتم نے کہا کہ سبھی مذاہب کے لئے ملک میں احتجاج چل رہا ہے۔ جمہوریت کو بچانے کے لئے راہل گاندھی لڑ رہے ہین۔ راہل گاندھی سے متاثرہوکر عاصم وقار نے کانگریس میں شمولیت اختیارکی ہے۔ وہیں اجے رائے نے کہا کہ ہم اس دن کا بے صبری سے انتظار کررہے تھے۔ میں آپ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ آج ایک مضبوط شخص کی جوائننگ ہوئی ہے۔ وہ ہمیشہ آج ایک مضبوط فرد کی شمولیت کا دن ہے۔ وہ ہمیشہ شانداراورفصاحت کے ساتھ سماج کو پیغام دیتے ہیں۔ ان کی سوچ کانگریس کی سوچ کے ساتھ ملتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Student Death DJ Noise: بلرام پور، گنیش وسرجن کے دوران طالبہ کی اچانک موت، ڈی جے کی تیز آواز پر اٹھے سوال

ڈیوائن پبلک اسکول کی طالبہ کی وسرجن تقریب کے دوران اچانک طبیعت بگڑی، بعد میں…

31 minutes ago

UPITS 2026: یو پی آئی ٹی ایس 2026، 25 ستمبر سے گریٹر نوئیڈا میں سجے گا اتر پردیش کا بڑا تجارتی میلہ، وزیر داخلہ امت شاہ کریں گے افتتاح

پانچ روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے میں اتر پردیش کی صنعت، برآمدات، ٹیکنالوجی، دستکاری اور…

1 hour ago