بی جے پی لیڈر اشونی چوبے نے نتیش کمار سے متعلق بڑی بات کہی ہے۔
بہارکے بکسرسے بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ اورسابق مرکزی وزیراشونی چوبے کے تازہ بیان نے بہار کی سیاست میں نئی بحث چھیڑدی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے ڈی یو سربراہ اور وزیراعلیٰ نتیش کمار سے متعلق بڑا بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرنتیش کمار کو ملک کا نائب وزیراعلیٰ بنایا جائے تو یہ بہارکے لئے فخر کی بات ہوگی۔
اشونی چوبے نے کہا کہ نتیش کمارنے این ڈی اے کے ساتھ لمبے وقت تک کنوینرکا کردارادا کیا ہے اور قومی سیاست میں ان کا تجربہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا، ’’اگرانہیں نائب وزیر اعظم بنایا جاتا ہے تویہ جگ جیون رام کے بعد بہارکے لیے ایک اوربڑا اعزازہوگا، جوریاست کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔‘‘ اس بیان سے جہاں نتیش کمار کے سیاسی قد سے متعلق ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے، وہیں اسے بی جے پی کی حکمت عملی بھی قراردیا جا رہا ہے۔
پپو یادو کے بیان پر پلٹ وار
اس سے پہلے پپو یادو نے سوال اٹھایا تھا کہ علاقائی پارٹیاں کانگریس سے زیادہ کیوں لڑتی ہیں اور بی جے پی سے کم۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے اشونی چوبے نے راست طورپرجواب دینے سے بچتے ہوئے کہا کہ ایسے بہت سارے لوگ ہوتے ہیں، جن پر میں تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ ایسے لوگ اس زمین پرآتے ہیں اورچلے جاتے ہیں۔ جب صحافیوں نے پپویادو سے اشونی چوبے کے اس بیان پر ردعمل مانگا تو انہوں نے بھی وہی بات دوہراتے ہوئے کاہ کہ کئی لوگ ہوتے ہیں، جو آتے ہیں اورچلے جاتے ہیں۔ اشونی چوبے کے اس بیان کو بی جے پی کے اندر بدلتی سیاست اورممکنہ اتحاد کے حالات کے اشارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
بہارمیں اسی سال اسمبلی الیکشن
قابل ذکرہے کہ اس سال بہار میں اسمبلی الیکشن بھی ہونے ہیں اور الیکشن سے متعلق زمینی سطح پر تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ بی جے پی صدر نے حال ہی میں این ڈی اے کے سبھی اتحادیوں کے ساتھ میٹنگ بھی کی تھی۔ اسمبلی الیکشن 2025 میں ایک طرف این ڈی اے اتحادیوں کے درمیان بھی وزیراعلیٰ کی کرسی سے متعلق کچھ نا اتفاقی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ وہیں عظیم اتحاد جوآرجے ڈی اورکانگریس کے درمیان بھی وزیراعلیٰ کی کرسی سے متعلق رسہ کشی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
یکم اکتوبر سے سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی ری فل کی بکنگ کے لیے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ پائیدار ترقی (Sustainability) ہندوستان کی روایت…
اننت سنگھ نے نیرج کمار کے خلاف کھل کر محاذ کھولا، آزاد امیدوار انوج سنگھ…
لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انڈمان نکوبار میں نئے سیاحتی مراکز تیار…
بھارت ایکسپریس کے اردو صحافت کانکلیو میں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اردو کو محبت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ آئچی-ناگویا میں…