قومی

Ashish Mishra Bail: سپریم کورٹ سے آشیش مشرا کو عبوری ضمانت، عدالت نے لگائی شرط، یوپی اور دہلی سے دور رہیں

Ashish Mishra Bail: لکھیم پور کھیری سانحہ کے ملزم آشیش مشرا کو سپریم کورٹ نے شرائط کے ساتھ عبوری ضمانت دی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ فی الحال آشیش مشرا کو 8 ہفتے کے لئے رہا کیا جا رہا ہے، لیکن شرائط کی خلاف ورزی پر ضمانت منسوخ ہوسکتی ہے۔ آشیش مشرا کو رہائی ایک ہفتے کے اندر اترپردیش چھوڑنا ہوگا۔ وہ فی الحال دہلی میں بھی نہیں رہ سکتا۔

عدالت نے کہا  ہے کہ وہ معاملے پر 14 مارچ کو پھر سماعت کرے گا۔ اسی دن آج دی گئی ضمانت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے بعد ہی سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم 4 کسانوں کو بھی عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

کیا ہے معاملہ

3 اکتوبر، 2021 کو اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں احتجاج کرنے والے کسانوں کے اوپر گاڑی چڑھائے جانے کا حادثہ ہوا تھا۔ اس حادثہ میں اور اس کے بعد مشتعل کسانوں کی طرف سے کی گئی ملزمین کی پٹائی میں کل 8 لوگوں کی جان گئی تھی۔ معاملے کا اہم ملزم مرکزی وزیر مملکت اجے مشرا ٹینی کا بیٹا آشیش مشرا عرف مونو ہے۔ 10 فروری، 2022 کو الہ آباد ہائی کورٹ نے آشیش مشرا کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ 18 اپریل کو سپریم کورٹ نے اس حکم کو منسوخ کردیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ جیل میں ہیں۔ اب سپریم کورٹ نے شرائط کے ساتھ اس کی رہائی کا حکم دیا ہے۔

 -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

25 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

58 minutes ago