بھارت ایکسپریس۔
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور حیدر آباد سے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا کہ میں حزب اختلاف کے متحدہ محاذ ’انڈیا’ میں نہیں ہو اور مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے، اس سے وہاں دم گھٹ جائے گا۔ اویسی نے مزید کہا کہ اپوزیشن اتحاد اپنے نظریے پررہ کر بی جے پی کے خلاف کیوں نہیں کھڑی ہے۔ ایم آئی ایم کے سربراہ نے مزید کہا کہ اگر اپوزیشن کا اتحاد ’انڈیا’ کے رہنما ہمیں ٹکٹ دیں گے تو انہیں ہندو ووٹ نہیں ملے گا،میں یہ بات کھل کر کہہ رہا ہوں اور وہ بند دیواروں کے پیچھے یہ کہتے ہیں۔
اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی کے لیڈرراہل گاندھی امیٹھی میں ہارگئے لیکن وائناڈ میں جیت گئے،وائناڈ سے ایم آئی ایم کا کوئی امیدوار انتخاب میں نہیں تھا اور نہ میرا وہاں کی بی جے پی سے کوئی ڈیل نہیں تھی، وہ وائناڈ سے اس لیے جیتے تھے کہ وہاں مسلم لیگ ہے، مسلم لیگ نے انہیں شکست سے بچالیا ۔
اے آئی ایم آئی ایم کے صد اسدالدین اویسی نے مزید کہا کہ میں اس بات پر یقین نہیں کرتا کہ مسلمانوں کو انتخاب میں حصہ نہیں لینا چاہیے،مسلمانوں کو جمہوری سرگرمی یعنی انتخاب کے عمل میں ضرور حصہ لینا چاہیے آپ اس وقت تک نہیں جیتیں گے جب تک آپ نہیں لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخاب میں شکست و فتح ہوتی رہتی ہے تاہم ہمیں انتخاب ضرور لڑنا چاہیے ۔ اگر آپ ہار کے ڈر سے الیکشن نہیں لڑیں گے تو آپ کبھی نہیں جیت سکیں گے، جیتنے سے پہلے آپ کو دو تین بار ہارنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف فرقہ وارانہ سیاست 1950 سے جاری ہے، یہ 2014 میں شروع نہیں ہوئی… مسلمانوں کے لیے شروع سے ہی ماحول ناساز رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…