AIMIM Chief Asaduddin Owaisi on RSS: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی نے راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) پرتنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے نتائج کے بعد ملک کے کئی حصوں میں مسلمانوں پرحملے بڑھ گئے ہیں۔
حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرلکھا، ”الیکشن کے نتائج کے بعد ملک کے کئی حصوں میں مسلمانوں پرحملوں کے معاملے بڑھ رہے ہیں۔ اترپردیش میں 2 عالم دین کا قتل کردیا گیا، اکبرپور میں مسلمانوں کے گھرپربلڈوزرچلا دیا گیا ہے اورچھتیس گڑھ میں دو مسلمانوں کا قتل کردیا گیا۔ کیا آرایس ایس پریوارمسلمانوں سے بدلہ لے رہا ہے؟”
الیکشن کے نتائج کے بعد ملک کے کئی حصوں میں مسلمانوں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اترپردیش میں دوعالم دین کا قتل کردیا گیا ہے، اکبرنگرمیں مسلمانوں کے گھر پربلڈوزرچلا دیا گیا، چھتیس گڑھ میں دو مسلمانوں کا قتل کردیا گیا ہے۔ دراصل، حال ہی میں اترپردیش کے مرادآباد کے کٹگھر کے بھینسیا گاؤں میں ایک مولانا کا گولی مارکر قتل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi News: رائے بریلی یا وائناڈ کون سی سیٹ چھوڑیں گے راہل گاندھی؟ ہوگیا بڑا انکشاف
کیا ہے پورا معاملہ؟
حال ہی میں اترپردیش کے مراد آباد کے کٹگھرکے بھینسیا گاؤں میں واقع بڑی مسجد کے امام اور مولانا اکرم کا گولی مارکر قتل کردیا گیا تھا۔ وہیں، پرتاپ گڑھ میں بھی مولانا فاروق کا ہفتہ کے روز (8 جون) کو قتل کردیا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
ایل اینڈ ٹی کے چیئرمین نے ملازمین کو نہ صرف ہفتے میں 90 گھنٹے کام…
چھتیس گڑھ کے ضلع منگیلی میں جمعرات کی دوپہر ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اسٹیل…
مائیکروسافٹ کے چیئرمین اور سی ای او ستیہ نڈیلا نے بدھ کے روز ہندوستان کے…
سنٹرل اسٹیٹسٹکس آفس (سی ایس او) نے 2024-25 کے لیے جی ڈی پی کی شرح…
سی ایم نائیڈو نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کے عزم سے متاثر ہیں۔ انہوں…
مجموعی طور پر، جب کہ عالمی محاذ پر چیلنجز بدستور برقرار ہیں، توقع ہے کہ…