آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی۔ (فائل فوٹو)
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد مودی حکومت نے جمعرات کوآل پارٹی میٹنگ بلائی ہے۔ حکومت میٹنگ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کوپہلگام دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے بریف کرے گی اوران کے خیالات سنے گی۔ دوسری جانب، اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ انہیں اس میٹنگ میں مدعو نہیں کیا گیا، جس کے بعد انہوں نے مرکزی وزیر کرن رجیجو سے فون پر بات کی۔ انہوں نے اس سلسلے میں وزیر اعظم نریندرمودی سے بھی اپیل کی ہے۔
اسدالدین اویسی نے کہا کہ پہلگام آل پارٹی میٹنگ کے بارے میں میں نے کل رات کرن رجیجو سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف 5 یا 10 اراکین پارلیمنٹ والی پارٹیوں کو مدعو کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ جب میں نے پوچھا کہ کم اراکین پارلیمنٹ والی پارٹیوں کو کیوں نہیں، توانہوں نے کہا کہ میٹنگ بہت لمبی ہوجائے گی۔ جب میں نے پوچھا کہ ہمارے بارے میں کیا پلان ہے تو انہوں نے مذاق میں کہا کہ میری آوازویسے بھی بہت تیز ہے۔
اسدالدین اویسی نے کیا کہا؟
اویسی نے کہا کہ یہ بی جے پی یا کسی دیگرپارٹی کی داخلی میٹنگ نہیں ہے۔ ہم دہشت گردی اور دہشت گردوں کو پناہ دینے والے ممالک کے خلاف ایک مضبوط اور متحدہ پیغام بھیجنے کے لئے ایک آل پارٹی میٹنگ ہے۔ کیا وزیراعظم مودی سبھی پارٹیوں کی تشویش کو سننے کے لئے ایک اضافی گھنٹہ نہیں دے سکتے۔ آپ کی اپنی پارٹی کے پاس اکثریت نہیں ہے، چاہے وہ ایک رکن پارلیمنٹ والی پارٹی ہو یا 100 اراکین پارلیمنٹ والی۔ وہ دونوں ہندوستانی شہریوں کے ذریعہ منتخب کئے گئے ہیں اور اس طرح کے اہم معاملات پران کی بات سنی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی موضوع نہیں ہے، یہ ایک قومی موضوع ہے۔ سبھی کی بات سنی جانی چاہئے۔ میں وزیراعظم مودی سے گزارش کرتا ہوں کہ اسے حقیقی کل جماعتی اجلاس بنائیں، پارلیمنٹ میں اراکین پارلیمنٹ والی ہر پارٹی کو مدعو کیا جانا چاہئے۔
کیوں ہوتی ہے آل پارٹی میٹنگ؟
آل پارٹی میٹنگ یا کل جماعتی اجلاس کا فیصلہ بدھ کے روز لیا گیا۔ وزیردفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امت شاہ نے اس سے متعلق مختلف پارٹیوں سے رابطہ کیا۔ قومی سلامتی پرسنگین اثرڈالنے والے کسی بھی واقعہ کے بعد آل پارٹی میٹنگ بلانے کی روایت رہی ہے، جیسا کہ 2019 میں پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد یا 2020 میں ہندوستان-چین تعطل کے دوران دیکھا گیا تھا۔ یہ بحران کے وقت قومی اتحاد کی تصویرپیش کرتا ہے اوراپوزیشن لیڈروں کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے خیالات حکومت تک پہنچا سکیں اورسرکاری پوزیشن کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کریں۔
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…