اڈانی انرجی سلوشنز لمیٹڈ (AESL) نے مالی سال 2024-25 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خالص منافع (PAT) میں 103 فیصد اضافہ کیا، جو بڑھ کر 2,427 کروڑ روپے ہو گیا۔ کمپنی نے جنوری تا مارچ سہ ماہی میں بھی 87 فیصد کا نمایاں اضافہ کیا اور اس مدت میں خالص منافع 714 کروڑ روپے رہا۔ سالانہ مجموعی آمدنی 42 فیصد بڑھ کر 24,447 کروڑ روپے تک جا پہنچی، جو کمپنی کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔
یہ شاندار نتائج نئی ٹرانسمیشن پراجیکٹس کی تکمیل، ممبئی اور مندرا میں توانائی کی زیادہ فروخت، اور اسمارٹ میٹرنگ کے شعبے میں نمایاں ترقی کی بدولت حاصل ہوئے۔ کمپنی کے مطابق، مالی سال 25 میں “سروس کنسیشن ارینجمنٹ” (SCA) کے تحت آمدنی 5,064 کروڑ روپے رہی، جو کہ مالی سال 24 میں صرف 858 کروڑ روپے تھی۔
خالص منافع میں اضافہ مختلف عوامل کی بنا پر ہوا، جن میں ایبٹڈا (EBITDA) میں بہتری، 469 کروڑ روپے کی مؤخر ٹیکس واجبات کی واپسی (جو دھانو پاور پلانٹ کی فروخت کے نتیجے میں ہوئی)، اور 148 کروڑ روپے کی ریگولیٹری آمدنی شامل ہیں۔
AESL کے سی ای او کندر پٹیل نے کہا: “ہم نے FY25 میں نہ صرف آپریشنز بلکہ مالی اعتبار سے بھی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مشکل ترین پراجیکٹس کی بروقت تکمیل، مسابقتی بولی جیتنے اور مالی حکمت عملی ہماری کامیابی کی بنیاد رہی ہے۔”
کمپنی کے پاس اس وقت 59,936 کروڑ روپے کی ٹرانسمیشن آرڈرز کی مضبوط فہرست ہے، جبکہ پاور ڈسٹری بیوشن اور اسمارٹ میٹرنگ میں مواقع تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ سالانہ ایبٹڈا 23 فیصد اضافے سے 7,746 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ اس میں ٹرانسمیشن ریونیو، ممبئی یوٹیلیٹی کی بہتر کارکردگی، 13 فیصد اضافہ شدہ ریگولیٹڈ اثاثہ جات، اور بہتر ٹریژری آمدنی شامل ہیں۔ چوتھی سہ ماہی میں، ایک وقتی ریگولیٹری آمدنی کو نکال کر ایڈجسٹڈ PAT 566 کروڑ روپے رہا، جو کہ 48 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
FY25 کے دوران کمپنی نے 7 نئے ٹرانسمیشن پراجیکٹس حاصل کیے، جن کی مجموعی مالیت 43,990 کروڑ روپے رہی۔ اسی سال، سرمایہ جاتی اخراجات دوگنا ہو کر 11,444 کروڑ روپے تک جا پہنچے، جبکہ 31.3 لاکھ اسمارٹ میٹرز نصب کیے گئے۔
کندر پٹیل نے اختتام پر کہا: “ہم ESG اہداف کے حصول میں پُرعزم ہیں اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن رہیں گے۔”
بھارت ایکسپریس اردو۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کے موقع پر 17…
یورپی کمیشن کی صدر نے سعودی عرب کے خلاف حوثی حملے کی مذمت کرتے ہوئے…
سیریز کا آخری مقابلہ 17 ستمبر کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ ٹاس ہار…
وزارت خارجہ نے کہا، وزیر اعظم نریندر مودی نے شی جن پنگ سے ملاقات میں…
یو پی آئی، ڈیٹا پروٹیکشن قانون اور سیمی کنڈکٹر مشن کے ذریعے بھارت ڈیجیٹل خودمختاری…
نئے کسٹمز معاہدے سے کلیئرنس میں تاخیر کم ہونے کی امید، اے ای او پروگرام…