قومی

Arvind Kejriwal On BJP: اگر عام آدمی پارٹی ہارتی ہے تو 25000 روپے کے اخراجات کا بوجھ بڑھے گا،کجریوال نے بی جے پی کارکنان سے کی خاص اپیل

دہلی اسمبلی انتخابی مہم کے درمیان ہفتہ کو عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے بی جے پی کے حامیوں کو لے کر بڑا بیان دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ کچھ دن پہلے میں بی جے پی کے ایک کٹر حامی سے ملا تھا۔ اس نے مجھ سے پوچھا کہ الیکشن ہار گئے تو کیا ہو گا؟ میں نے بھی مسکرا کر پوچھا کہ اگر میں ہار گیا تو تمہارا کیا بنے گا؟ انہوں نے کہاکہ اس کے بعد میں نے بی جے پی کے کٹر حامی سے کہا، “یہ آپ کی مرضی ہے کہ بی جے پی چھوڑیں یا نہیں، لیکن اس الیکشن میں ہمیں ووٹ دیں۔ اروند کیجریوال کا یہ بیان بی جے پی کے حامیوں سے متعلق ان کی کانگریس کے حامیوں سے اپیل کے بعد آیا ہے۔

اگر عام آدمی پارٹی ہارتی ہے تو 25000 روپے کے اخراجات کا بوجھ بڑھے گا

اروند کجریوال  کے مطابق، “میں نے پوچھا کہ آپ کے بچے کہاں پڑھنے جاتے ہیں، انہوں نے کہا- سرکاری اسکول میں، کیونکہ اب اسکول اچھے ہیں اور اساتذہ بھی اچھے ہیں۔ پھر میں نے پوچھا کہ کس بی جے پی کی حکومت والی ریاست میں اسکول ہم سے بہتر ہیں؟ تو انہوں نے کہا  کہیں نہیں ۔ میں نے کہا کہ اگر میں یہ الیکشن ہار گیا تو مفت بجلی، مفت پانی، مفت صحت، خواتین کے لیے مفت بسیں اور اچھی تعلیم جیسی چیزیں بند ہو جائیں گی، اور پھر آپ کو ہر ماہ 25 ہزار روپے اضافی خرچ کرنے پڑیں گے۔

بی جے پی کے حامی نے کیا جواب دیا؟

دہلی کے سابق سی ایم اروند کیجریوال کے مطابق’میں نے بی جے پی کے حامی سے کہا کہ سیاست اور بی جے پی کو بھول کر خاندان کے بارے میں سوچو۔ انہوں نے کہا- میں اس الیکشن میں آپ کو ووٹ دوں گا لیکن بی جے پی کو نہیں چھوڑوں گا۔ میں تمام بی جے پی حامیوں سے کہتا ہوں کہ اگر بی جے پی کی حکومت آئی تو ہماری تمام اسکیمیں بند ہو جائیں گی، آپ کو اس پر تقریباً 25 ہزار روپے خرچ کرنے پڑیں گے، کیا آپ کے پاس اتنے پیسے ہیں؟

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Indresh Kumar Raises Questions: سونیا گاندھی کے الزامات احمقانہ اور نامناسب… راہل اور اکھلیش کو بھی عقل و سمجھ عطا ہو: اندریش کمار

اندریش کمار نے سونیا گاندھی کی کتاب پر اٹھائے سوالات، راہل گاندھی پر بھی تنقید،…

2 hours ago

PM Modi Meets Vice President: وزیر اعظم مودی نے نائب صدر جمہوریہ سے کی ملاقات، اہل وطن کو دی دیوالی کی مبارک باد

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز دیوالی سے پہلے اہل وطن کو روشنی…

2 hours ago