بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینراروند کیجریوال نے دہلی الیکشن سے پہلے بڑا داؤں چلا ہے۔ انہوں نے دہلی کے آٹوڈرائیوروں سے متعلق پانچ بڑے اعلانات کئے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کسی بھی آٹووالے کی بیٹی کی شادی ہوگی توحکومت ایک لاکھ روپئے دے گی۔ ہر آٹووالے کو10 لاکھ روپئے کا لائف انشورنس اور5 لاکھ روپئے کا ہیلتھ انشورنس دیا جائے گا۔
اروند کیجریوال نے کہا کہ آٹووالوں کے ساتھ میرا بہت پرانا رشتہ ہے۔ مجھے یاد ہے کہ 2013 میں میری نئی پارٹی بنی تھی، اس وقت دہلی میں کانگریس کی حکومت تھی۔ اس وقت دہلی میں آٹووالوں کواہمیت نہیں دی جاتی تھی۔ میں نے آٹووالوں کی حمایت میں جلسہ کیا تھا۔ یہ لوگ سسٹم سے پریشان ہیں۔ اگرہماری حکومت بنی توہم سسٹم ٹھیک کریں گے۔ ہماری حکومت آنے کے بعد ہم نے کئی طرح کے کام کئے۔ کل میں نے گھرمیں آٹو والے بھائیوں کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔ انہوں نے مجھے کھانے پربلایا تھا۔ انہوں نے بہت اچھا کھانا کھلایا۔ میں کہہ سکتا ہوں کہ میں نے آٹو والوں کا نمک کھایا ہے۔
اروند کیجریوال نے کئے پانچ بڑے اعلان
آٹو والوں کا 10 لاکھ تک کا انشورنس
آٹو ڈرائیوروں کی بیٹی کی شادی میں ایک لاکھ کی امداد
آٹووالوں کی وردی کے لئے سال میں 2 بار2500 روپئے
آٹووالوں کے بچوں کی کوچنگ کا خرچ اٹھائے گی حکومت
پوچھو ایپ پھرسے کی جائے گی شروع
دراصل، اروند کیجریوال اپنی اہلیہ سنیتا کیجریوال کے ساتھ کونڈلی علاقے میں نونیت کمارنام کے آٹوڈرائیورکے یہاں لنچ کرنے پہنچے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے یہ اعلان کیا۔ نونیت نے کہا کہ اروند کیجریوال نے بڑے اعلان کے لئے نمک کا قرض ادا کردیا ہے۔ انہوں نے گھرمیں آکرکھانا کھایا اورفیملی سے ملاقات کی تھی۔ فیملی کے لوگ بہت خوش ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
پرتشٹھا دوادشی کے نام سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں شرکت کے لیے ہفتہ…
بی جے پی نے الیکشن کے اعلان سے قبل پہلی فہرست بھی 29 امیدواروں کی…
بھارت نے انگلینڈ کے خلاف 22 جنوری سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے…
انڈمان نکوبار پولیس نے حال ہی میں منشیات کی ملک کی اب تک کی سب…
وائناڈ سے کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ…
محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کی شام…