عام آدمی پارٹی کے قومی صدر اروند کیجریوال اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو جمعہ کے روز دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں عدالت نے ڈسچارج کر دیا ہے۔ راؤز ایونیو کورٹ نے کہا کہ سی بی آئی اپنے الزامات کو ٹھوس شواہد کے بغیر ثابت کرنے میں ناکام رہی، اور اس فیصلے کے ساتھ ہی کیجریوال اور سسودیا پر سے یہ کیس ختم ہو گیا ہے۔تاہم، سی بی آئی نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے بعد فوراً دہلی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے۔
عدالت نے سی بی آئی کو لگائی پھٹکار
عدالت نے کہا کہ سی بی آئی کے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے اس کے پاس کوئی ٹھوس یا قابل اعتماد شواہد نہیں ہیں۔ یہ تحقیقاتی ایجنسی کے لیے ایک بڑا جھٹکا سمجھا جا رہا ہے۔ تاہم، سی بی آئی نے اس فیصلے کو چیلنج کرنے کے لیے فوری طور پر دہلی ہائی کورٹ کا رخ کر لیا ہے، لیکن فی الحال عام آدمی پارٹی کے کیمپ میں جشن کا ماحول ہے۔
’کانگریس کس منہ سے بات کر رہی ہے؟‘ — کیجریوال
عدالت سے کلین چٹ ملنے کے بعد اروند کیجریوال پورے جوش و خروش میں نظر آئے۔ انہوں نے نہ صرف فتح کی پریڈ نکالی بلکہ پریس کانفرنس میں مخالفین پر بھی شدید حملہ کیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے انہیں نقصان پہنچانے کے لیے کیجریوال کو ریلیف دلایا، تو کیجریوال نے سخت ردعمل ظاہر کیا کہا:’’کس منہ سے یہ بات کرتے ہیں؟ مجھے جیل بھیجا گیا، منیش سسودیا اور سنجے سنگھ جیل گئے۔ کیا راہل گاندھی، سونیا گاندھی یا رابرٹ واڈرا جیل گئے؟ کانگریسیوں کو ایسی باتیں کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔‘‘
مرکزی قیادت پر حملہ
پریس کانفرنس کے دوران کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے دہلی کی موجودہ حالت کے لیے مرکزی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی ’اقتدار کی بھوک‘ نے دہلی کی 3 کروڑ عوام کو نقصان پہنچایا ہے۔
کیجریوال کا بڑا سیاسی چیلنج
کیجریوال نے ایک بڑا سیاسی داؤں کھیلتے ہوئے وزیر اعظم مودی کو کھلا چیلنج دے دیا، انہوں نے کہا کہ:’’آج میں مودی جی کو چیلنج کرتا ہوں، اگر ہمت ہے تو دہلی میں دوبارہ انتخابات کروا کر دیکھیں۔ اگر بی جے پی کو 10 یا اس سے زیادہ سیٹیں مل گئیں، تو میں اسی دن سیاست چھوڑ دوں گا۔‘‘ اس معاملے میں بری ہونے کے بعد کیجریوال اور سسودیا نے اپنی پارٹی کی سیاسی مضبوطی اور عوامی حمایت کا پیغام واضح طور پر دیا۔ پارٹی کا مؤقف ہے کہ دہلی کی عوام اب بی جے پی اور کانگریس دونوں سے مایوس ہو چکی ہے، اور عام آدمی پارٹی ہی ان کے مسائل کا حل پیش کر سکتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
امت شاہ نے ودیا ساگر کی تعلیمی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…
راجہ رام موہن رائے نے ان برائیوں کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی۔ ان کی سب…
کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے…
بل گیٹس نے این بی سی کی کرسٹن ویلکر سے انٹرویو میں کہا، ’’اے آئی…
29 جون کو سی بی ایس ای نے تین زبانوں کی پالیسی کے حوالے سے…
کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…