قومی

Arun Jaitley Stadium: آئی پی ایل میچ کے دوران جیتے گی دہلی، جیتیں گے کجریوال کا نعرہ لگانے والوں کو پولیس نے کیا گرفتار

دہلی کے ارون جیٹلی میدان میں دہلی کیپٹلس بمقابلہ راجستھان رائلز کے درمیان ہونے والے آئی پی ایل میچ کے دوران عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے مبینہ طور پر ‘اروند کیجریوال زندہ باد’، ‘جیتے گی دہلی جیتیں گے کیجریوال’، ‘جیل کا جواب، ووٹ سے’ کے نعرے لگائے ۔اس دوران دہلی پولیس نے کچھ لوگوں کو حراست میں لیا اور کہا کہ انہیں قانونی طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد چھوڑ دیا جائے گا۔دہلی پولیس نے کہا کہ ہمارے عملے کو گراؤنڈ کے مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔ ہم نے ایک سٹینڈ پر عوامی پریشانی پیدا کرنے پر کچھ لوگوں کو حراست میں لیا۔ ہم تمام تماشائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ میچ سے لطف اندوز ہوں اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہوں۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی کے سی ایم کیجریوال ایکسائز پالیسی کیس میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ انہیں 21 مارچ کو پوچھ گچھ کے بعد ای ڈی نے گرفتار کیا تھا۔ دہلی کی ایک عدالت نے منگل (7 مئی) کو سی ایم کیجریوال کی عدالتی حراست میں 20 مئی تک توسیع کر دی۔ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے خصوصی جج کاویری باویجا نے کیجریوال کی حراست میں 20 مئی تک توسیع کردی۔ اس سے قبل عام آدمی پارٹی (اے اے پی) لیڈر کی حراست ختم ہونے کے بعد انہیں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ جج نے شریک ملزم چن پریت سنگھ کی عدالتی تحویل میں بھی 20 مئی تک توسیع کر دی۔

وہیں  دوسری طرف لوک سبھا الیکشن کے دوران سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی عبوری ضمانت سے متعلق فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ حالانکہ معاملے کی سماعت مکمل ہوگئی تھی، لیکن بغیر فیصلے سنائے ہوئے بینچ اٹھ گئی۔ اب اس معاملے پر سماعت 9 مئی کو ہوگی، تب فیصلہ آنے کی امید ہے۔ جسٹس سنجیو کھنہ اورجسٹس دیپانکرکی بینچ نے سماعت مکمل کرلی ہے۔ حالانکہ عدالت نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔ سماعت کے دوران عدالت نے جو تبصرہ کیا ہے، اس سے لگتا ہے کہ انتخابی مہم چلانے کے لئے انہیں عبوری ضمانت دی جاسکتی ہے۔ ججوں نے ای ڈی کی طرف سے پیش ہوئے ایڈیشنل سالسٹر جنرل ایس وی راجو سے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی گرفتاری سے پہلے اوربعد کی کیس فائلوں کو پیش کرنے کو بھی کہا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

3 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

4 hours ago