فوج کے سربراہ (سی او اے ایس) جنرل اوپیندر دویدی، نے پیرس اولمپکس 2024 میں نمایاں کار کردی پر ہندوستانی فوج کے کھلاڑیوں کی عزت افزائی کی ۔ یہ تقریب ساؤ تھ بلاک میں منعقد کی گئی اور یہ صرف کامیابیوں کے جشن کے لئے نہیں تھی ، بلکہ ملک میں کھلاڑیوں کی پرورش میں ہندوستانی فوج کے ذریعہ ادا کئے جانے والے کردار کے اعتراف میں بھی تھی ۔ہندوستانی دستے نے پیرس اولمپکس میں کل چھ تمغے (ایک چاندی اور پانچ کانسے) جیتے ہیں، جس میں ہندوستانی فوج کے صوبیدار میجر نیرج چوپڑا نے ہندوستان کے لیے نیزہ پھینکنے میں واحد چاندی کا تمغہ جیتا۔ اس مثالی کارکردگی سے انہوں نے خود کو اولمپک کھیلوں میں ہندوستانی فوج کے سب سے زیادہ قابل ذکر کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر نمایاں کیا ہے۔ بھارتی فوج کے اہلکاروں کی کارکردگی کی اہم جھلکیاں حسب ذیل ہیں:-
ایتھلیٹکس (نیزہ) میں پی وی ایس ایم ، وی ایس ایم صوبیدار میجر نیرج چوپڑا – چاندی کا تمغہ ۔
تیر اندازی میں (ریکرو) صوبیدار بومنڈیوارا دھیرج تیر اندازی میں – چوتھی پوزیشن۔
جیسا کہ ہندوستان 2036 کے بین الاقوامی اولمپکس کی میزبانی کے لیے بولی لگانے کی تیاری کر رہا ہے، ہندوستانی فوج اولمپک کی بہترین کارکردگی کو فروغ دینے میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ایک اہم اقدام میں، ہندوستانی فوج نے 2001 میں اپنا مشن اولمپک ونگ (ایم او ڈبلیو) قائم کیا، جو با صلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت اور پرورش کے لیے وقف تھا۔ نوجوانوں کو مزید بااختیار بنانے اور انہیں بہترین عالمی کارکردی کی طرف لے جانے کے لیے، ہندوستانی فوج نے دو لڑکیوں کی اسپورٹس کمپنیاں اور 18 بوائز اسپورٹس کمپنیاں قائم کی ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے، ان کا اعتماد بڑھانے اور اعلیٰ سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ پچھلی دو دہائیوں کے اولمپک سفر میں، ہندوستانی فوج کے اہم کامیابیاں اور تعاون درج ذیل ہیں: –
2004 ایتھنز: ایک چاندی کا تمغہ (کرنل آر وی ایس راٹھور – شوٹنگ)۔
2012 لندن: ایک چاندی کا تمغہ۔ (صوبیدار میجر (اعزازی کیپٹن) وجے کمار- شوٹنگ)۔
2020 ٹوکیو: ایک گولڈ میڈل (صوبیدار میجر نیرج چوپڑا – نیزہ )
2024 پیرس: ایک چاندی کا تمغہ (صوبیدار میجر نیرج چوپڑا – نیزہ)
پیرس اولمپکس کے دوران، ہندوستانی دستے میں ہندوستانی فوج کی نمائندگی 11.11 فیصد (13/117) تھی۔ ہندوستانی فوج کے کھلاڑیوں نے مجموعی تمغوں کی تعداد میں 16.66 فیصد تعاون کیا، جس میں سب سے زیادہ تمغے حاصل کئے گئے (چاندی)۔ مردوں کے مقابلوں میں ہندوستانی فوج کی نمائندگی 18.2 فیصد (12/66) تھی اور پیرس 2024 اولمپکس میں ہندوستانی فوج نے باکسنگ میں اپنی پہلی خاتون کھلاڑی ہاو جیسمن کو میدان میں اتارا۔ ایشین گیمز 2023 کے دوران بھی، ہندوستانی فوج کے کھلاڑیوں نے 20 تمغے جیتے – 03 سونے، 07 چاندی، اور 10 کانسے کے۔
سی او اے ایس نے فوج کے کھلاڑیوں کی شاندار کامیابیوں پر بہت زیادہ فخر کا اظہار کیا۔ ان کا نظم و ضبط، استقامت اور لگن ہندوستانی فوج کی بنیادی اقدار کی علامت ہے۔ ان کی کامیابیوں نے نہ صرف ستائش حاصل کی ہے ، بلکہ ان گنت دوسروں کو بھی کھیلوں کے میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دی ہے۔ ہندوستانی فوج قوم کے لیے طاقت، بہادری اور نظم و ضبط کی علامت کے طور پر کھڑی ہے۔ ہماری سرحدوں کی حفاظت کے اپنے بنیادی مشن سے ہٹ کر، فوج مسلسل مختلف سماجی و ثقافتی مصروفیات کے لیے اپنی وابستگی کا مظاہرہ کرتی ہے، بشمول کھیل، قوم کی تعمیر میں کلی طور پر اپنا تعاون پیش کرتی ہے۔ سی او اے ایس نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستانی فوج کے کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی کو جاری رکھیں گے اور آنے والے دنوں میں مزید بلندیاں حاصل کریں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…