قومی

COVID-19: کیا پھر بڑھ رہے ہیں COVID-19 کے کیسز؟، جانیے وزارت صحت نے کیوں منعقد کی جائزہ میٹنگ

سرکاری ذرائع نے پیر کو بتایا کہ ہانگ کانگ اور سنگاپور میں COVID-19 کے معاملات میں تازہ اضافے کے درمیان ہندوستان صحت عامہ کی گھریلو صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ واضح رہے کہ کچھ ایشیائی ممالک بشمول چین اور تھائی لینڈ نے پچھلے چند ہفتوں میں کووڈ کے کیسز میں تیزی سے اضافہ کی اطلاع دی ہے۔ اس دوران مرکزی وزارت صحت نے ہندوستان میں موجودہ COVID-19 کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے ایک جائزہ میٹنگ کی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ’’مرکزی وزارت صحت صورت حال کی قریب سے نگرانی کرنے کے لیے چوکس اور متحرک رہتی ہے اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ صحت عامہ کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کیے جا رہے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’میٹنگ نے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ ہندوستان میں موجودہ COVID-19 کی صورت حال قابو میں ہے۔‘‘

رپورٹ کے مطابق 19 مئی تک ہندوستان میں فعال COVID-19 کیسز کی تعداد 257 ہے، جو ملک کی بڑی آبادی کو دیکھتے ہوئے بہت کم تعداد ہے۔ ان میں سے تقریباً تمام متاثرین میں ہلکی پھلکی علامتیں ہیں اور انھیں ہسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، لہٰذا تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔

وزارت صحت کی جائزہ میٹنگ، جو ڈائرکٹر جنرل آف ہیلتھ سروسز (DGHS) کی صدارت میں ہوئی، اس میں نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (NCDC)، ایمرجنسی میڈیکل ریلیف (EMR) ڈویژن، ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (ICMR) اور مرکزی حکومت کے اسپتالوں کے ماہرین نے شرکت کی۔ حکام نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق سنگاپور اور ہانگ کانگ میں رپورٹ ہونے والے کیسز بھی ’’زیادہ تر ہلکے ہیں اور غیر معمولی شدت یا اموات کی خبریں نہیں ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ ایشیائی ممالک میں COVID-19 کیسز میں اضافے نے تشویش پیدا کردی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے مئی 2023 میں COVID-19 کے خاتمے کا اعلان کر دیا تھا، جس نے عالمی سطح پر تباہی مچا دی تھی، لیکن اب تقریباً دو سال بعد پھر سے چند ممالک میں کیسز میں اضافہ COVID-19 سامنے آیا ہے۔ تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ تمام کیسز میں متاثرین کی حالت قابو میں ہے اور انھیں اسپتالوں میں داخل کرانے کی ضرورت نہیں پڑی ہے۔

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Dhruv Rathi Detained by Delhi Police: دہلی پولیس کی بڑی کارروائی، سی جے پی کے احتجاج سے پہلے یوٹیوبر دھروو راٹھی حراست میں

کروڑوں فالوورز والے یوٹیوبر کو گروگرام میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیے…

1 second ago

Aligarh Muslim University: آٹھ سال بعد اے ایم یو طلبہ یونین کے انتخابات کا اعلان، وعدوں پر عمل اور یونیورسٹی کے مستقبل کا سوال

طلبہ یونین محض ایک انتخابی ادارہ نہیں، بلکہ طلبہ کی آواز، ان کی قیادت، سیاسی…

20 minutes ago

Mamata Accuses Delhi Police of Abduction: ممتا بنرجی کا دہلی پولیس پر ’اغوا‘ کرنے کا الزام، تھانے میں دھرنے پر بیٹھیں

ٹی ایم سی کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ممتا بنرجی کو دہلی پولیس…

38 minutes ago

PM Modi’s Visit to Chennai: وزیر اعظم نریندر مودی کا چنئی دورہ، 13 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا دیں گے تحفہ

وزیر اعظم چنئی میٹرو ریل منصوبے کے دوسرے مرحلے میں پوناملّی-وڈاپالنی سیکشن کا افتتاح کریں…

52 minutes ago