قومی

Breathing Becomes Difficult in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں بھی سانس لینا دشوار، بٹھنڈہ اور پانی پت میں اے کیو آئی 1000 سے پار، ملک کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں پر ایک نظر

سردی کی شروعات اور دیوالی کے بعد ملک کے کئی شہروں میں فضائی آلودگی تیزی سے بڑھ گئی ہے۔ پرالی جلانے اور پٹاخوں سے نکلنے والے دھوئیں نے ہوا کا معیار مزید خراب کر دیا ہے۔ جمعہ کو ملک کے 43 شہروں میں ہوا کی سطح خطرناک درجے تک پہنچ گئی۔پنجاب کے بٹھنڈہ میں فضائی معیار کا اشاریہ (اے کیو آئی) 1069 اور ہریانہ کے پانی پت میں 1003 ریکارڈ کیا گیا۔ دونوں شہر ملک کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں سرفہرست ہیں۔ اتر پردیش اور ہریانہ کے کئی دیگر شہروں میں بھی اے کیو آئی خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آلودہ ترین 10 شہروں میں ہریانہ اور اتر پردیش کا غلبہ

جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کے سب سے آلودہ شہروں میں بٹھنڈہ 1069 اے کیو آئی کے ساتھ پہلے اور پانی پت 1003 کے ساتھ دوسرے مقام پر رہا۔ اتر پردیش کا میرٹھ 961 اے کیو آئی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔اس کے بعد ہریانہ کے سرسا میں 938، سونی پت میں 917 اور روہتک میں 847 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ اتر پردیش کے ہاپوڑ میں 899، غازی آباد میں 844 اور نوئیڈا میں 824 اے کیو آئی رہا۔ وہیں ہریانہ کا فرید آباد 821 اے کیو آئی کے ساتھ دسویں مقام پر رہا۔ان اعداد و شمار سے واضح ہے کہ ملک کے 10 آلودہ ترین شہروں میں ہریانہ کے 5 اور اتر پردیش کے 4 شہر شامل ہیں۔

دہلی-این سی آر میں بھی سانس لینا دشوار

دہلی-این سی آر کے شہروں میں بھی ہوا کا معیار انتہائی خراب درج کیا گیا۔ گریٹر نوئیڈا کا اے کیو آئی 795، نئی دہلی کا 729 اور گروگرام کا 647 رہا۔ آلودگی کی یہ سطح لوگوں کی صحت کے لیے سنگین تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔

دہلی-این سی آر میں گریپ کا دوسرا مرحلہ نافذ

آلودہ ہوا میں طویل عرصے تک سانس لینے سے سانس کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے اور پہلے سے بیمار افراد کی پریشانیاں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ بچوں اور بزرگوں پر اس کا زیادہ اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے دہلی-این سی آر میں گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان (گریپ) کا دوسرا مرحلہ نافذ کر دیا ہے۔

گردوغبار اور گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی پر سختی

اس کے تحت سڑکوں کی زیادہ صفائی اور پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے گا۔ نجی گاڑیوں کے استعمال کو کم کرنے کے لیے پارکنگ فیس میں اضافہ اور عوامی ٹرانسپورٹ کی سہولیات کو مضبوط بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔دہلی میٹرو نے ہفتے کے کام کے دنوں میں 20 اضافی ٹرین سروسز شروع کی ہیں۔ ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے لیے سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں بھی فرق رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

دیوالی کے آس پاس ہر سال بگڑ جاتے ہیں حالات

حکام کے مطابق موسم اور آلودگی کے پیش گوئی سے آنے والے دنوں میں ہوا کا معیار انتہائی خراب رہنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔دہلی اور اس کے آس پاس شمالی ہندوستان کے علاقوں میں ہر سال سردیوں کے دوران آلودگی سنگین شکل اختیار کر لیتی ہے۔ دیوالی کے آس پاس حالات مزید خراب ہو جاتے ہیں۔

دوسرے بڑے شہروں میں آلودگی کی صورتحال

ملک کے دیگر بڑے شہروں میں شمالی ہندوستان کے مقابلے میں آلودگی کی سطح کم رہی۔ کولکاتا میں اے کیو آئی 204، ممبئی میں 172 اور حیدرآباد میں 134 ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں چنئی کا اے کیو آئی 85 رہا۔اس طرح دستیاب اعداد و شمار سے واضح ہوتا ہے کہ فضائی آلودگی کا سب سے زیادہ اثر شمالی ہندوستان کے شہروں میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

9 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

9 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

10 hours ago