اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو نے آج دوئمکھ میں فاؤنڈیشن لٹریسی اینڈ نیومریسی (FLN) سینٹر کا افتتاح کیا۔ یہ مرکز ریاست میں ابتدائی بچپن اور پرائمری سطح کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا اور طلبہ کی بنیادی خواندگی اور عددی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔ یہ ایف ایل این سینٹر نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2020 اور حکومت ہند کے نِپُن بھارت مشن کے وژن کو آگے بڑھانے کے مقصد سے قائم کیا گیا ہے۔ ملک میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی پہل ہے، جس کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ تیسری جماعت تک ہر بچہ بنیادی خواندگی اور حسابی مہارت حاصل کر لے، ساتھ ہی اروناچل پردیش کی مقامی ثقافت اور تعلیمی ضروریات سے بھی جڑا رہے۔ وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو نے بنیادی صلاحیتوں کو تعلیم کی مضبوط بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بچہ مفہوم کو سمجھے بغیر پڑھتا ہے یا ریاضی کی بنیادی مہارتیں حاصل نہیں کر پاتا تو آگے کی تعلیم میں وہ پیچھے رہ جاتا ہے۔ اسی لیے یہ مرکز سرکاری اسکولوں میں بچوں کی ابتدائی تعلیم کو مضبوط بنانے کے لیے انتہائی ضروری قدم ہے۔انہوں نے اس اقدام کو تعلیمی نظام میں ایک بڑی اصلاح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے ریاست میں معیاری ابتدائی تعلیم کو فروغ ملے گا اور طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو مضبوط بنیاد فراہم ہوگی۔اس سینٹر میں بچوں کو کہانیاں سنا کر زبان سکھائی جائے گی۔ طلبہ کو درست تلفظ کے ساتھ پڑھنے اور لکھنے کی مشق کرائی جائے گی، جبکہ ریاضی بھی آسان اور دلچسپ انداز میں پڑھائی جائے گی تاکہ بچے اعداد، جمع اور تفریق کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔
ڈیجیٹل طریقے سے تعلیم فراہم کی جائے گی
بچوں کو جدید انداز میں تعلیم دینے کے لیے مرکز میں خصوصی اینڈرائیڈ بورڈ نصب کیے گئے ہیں، جن میں سی بی ایس ای نصاب کے مطابق لیکچرز اور تعلیمی مواد موجود ہے، تاکہ طلبہ ڈیجیٹل طریقے سے مؤثر انداز میں سیکھ سکیں۔ یہاں ایک ثقافتی ورثہ حب بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں بچوں کو اروناچل پردیش کی روایات اور قبائلی ثقافت کے بارے میں آگاہی دی جائے گی، تاکہ نئی نسل اپنی جڑوں اور مقامی شناخت سے جڑی رہے۔ اس کے ساتھ ہی 80 سے زائد جدید آلات سے لیس اسٹیم (STEM) اور اسپیس لیب بھی قائم کی گئی ہے، جہاں طلبہ سائنسی تجربات کے ذریعے سائنس اور خلا سے متعلق معلومات عملی انداز میں حاصل کر سکیں گے۔ یہ اقدام بچوں میں سائنسی سوچ، تخلیقی صلاحیت اور تحقیق کے رجحان کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہندوستان اپنے دفاع کے حق کا…
اس دوران محصولات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر سریش پجاری نے بتایا کہ آبی ذخیرے…
بتایا جا رہا ہے کہ طالبات کے ہاسٹل کے قریب سے طلبہ کا احتجاج شروع…
ایشین گیمز 2026 کے اسکواش مکسڈ ڈبلز مقابلے میں جوشنا چناپا اور ویلون سینتھل کمار…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹ ساون برنوَال نے مردوں کی میراتھن میں چاندی…
50 میٹر رائفل 3 پوزیشن ٹیم مقابلے میں تلوتمہ سین، وِدرشا کے ونود اور آشی…