قومی

Hanuman Ansh: فلم ’ہنومان انش‘ کی ریلیز سے قبل پروڈیوسر انوپریہ اے ناگر کی نتن گڈکری، منوج تیواری اور آچاریہ پرمود کرشنم سے ملاقات

نئی دہلی: 7 اگست کو ملک بھر میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہنومان انش‘ کی پروڈیوسر انوپریہ اے ناگر نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر نتن گڈکری، رکن پارلیمنٹ منوج تیواری اور روحانی رہنما آچاریہ پرمود کرشنم سے الگ الگ ملاقات کی۔ ملاقاتوں کے دوران ان شخصیات نے فلم کے ٹریلر کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس میں عقیدت، بھکتی اور بے لوث خدمت کے جذبات کو مؤثر انداز میں پیش کیا گیا ہے، جو نیم کرولی بابا کی تعلیمات سے متاثر ہیں۔

نیم کرولی بابا کی زندگی پر مبنی فلم

’ہنومان انش‘ معروف سنت نیم کرولی بابا کی زندگی اور تعلیمات پر مبنی فلم ہے۔ فلم میں ان کے روحانی سفر اور بھگوان ہنومان سے ان کی گہری عقیدت کو کہانی کا مرکزی موضوع بنایا گیا ہے۔ یہ فلم اے سویمبھو میڈیا نیٹ ورک کے بینر تلے تیار کی گئی ہے اور اس میں دس اصل بھجن اور کیرتن بھی شامل کیے گئے ہیں، جو بابا کی روحانی روایت سے وابستہ ہیں۔ فلم کی پروڈیوسر انوپریہ اے ناگر پیشے کے اعتبار سے ماہر معاشیات رہی ہیں۔ انہوں نے فلم کی تیاری سے قبل نیم کرولی بابا کی زندگی پر گہری تحقیق کی اور ان خاندانوں اور افراد سے ملاقات کی، جو ذاتی طور پر بابا کو جانتے تھے۔ انہوں نے برطانیہ کی یونیورسٹی آف باتھ سے اکنامکس کی تعلیم حاصل کی ہے اور برطانوی پارلیمنٹ کے ہاؤس آف لارڈز میں بھی خطاب کرچکی ہیں۔

7 اگست کو ملک بھر میں ریلیز ہوگی فلم

فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے انوپریہ اے نگر نے مسلسل 43 دن تک ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کیا۔ ان کے مطابق یہ فلم ان کے لیے محض ایک پروجیکٹ نہیں بلکہ ایک گہرا روحانی اور ذاتی سفر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ یہ کہانی خود ان تک پہنچی ہے اور وہ نئی نسل کو نیم کرولی بابا کی تعلیمات، عقیدت اور انسان دوستی کے پیغام سے روشناس کرانے کو اپنے لیے اعزاز سمجھتی ہیں۔ فلم کی تشہیری مہم کے تحت انوپریہ اے ناگر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بھی شرکت کی، جہاں انہوں نے فلم کی تیاری اور اس کے پس منظر پر تفصیل سے گفتگو کی۔ ’ہنومان انش‘ 7 اگست کو ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی اور اس کا مقصد شری نیم کرولی بابا کی تعلیمات اور ان کے روحانی پیغام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

3 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

3 hours ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

4 hours ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

4 hours ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

5 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

5 hours ago