قومی

West Bengal: مغربی بنگال میں وندے بھارت پر ایک بار پھر پتھراؤ، ریلوے نے دیا انکوائری کا حکم

West Bengal: مغربی بنگال میں ایک بار پھر وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو پتھربازوں نے نشانہ بنایا ہے۔ ٹرین پر پتھراؤ سے ایک کوچ کی کھڑکی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پتھر بازی کا یہ واقعہ ہفتہ کی شام مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع کے فرکا کے قریب پیش آیا۔ وندے بھارت ایکسپریس ٹرین پر پتھراؤ کے اس واقعے کے بعد مشرقی ریلوے کے سی پی آر او کوشک مترا کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے اور معاملے کی جانچ کی جائے گی۔

انتظامیہ ہوئی الرٹ

واقعے کے بعد ریلوے انتظامیہ چوکسی اختیار کر رہی ہے۔ اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ریلوے افسر کوشک مترا نے بھی اس کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس پورے معاملے کی سنجیدگی سے جانچ کی جائے گی۔ انہوں نے لوگوں کو آگاہ کرنے کی بھی بات کی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔ اس کے ساتھ ہی اس واقعہ کے بعد ٹرین میں سوار مسافروں میں کافی غصہ ہے۔

اسی طرح کا واقعہ جنوری میں بھی آیا تھا پیش

اس سے قبل جنوری 2023 میں بھی ایسا واقعہ ہوا تھا۔ اس کے بعد ریلوے پروٹیکشن فورسز (RPF) کے مطابق، دارجلنگ ضلع کے پھانسیدیوا علاقے کے قریب وندے بھارت ایکسپریس ٹرین پر پتھراؤ کیا گیا۔ جس میں دو کوچوں کی دو کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ یہ واقعہ دارجلنگ ضلع کے پھانسیدیوا علاقے کے قریب پیش آیا۔ اس معاملے میں سی آر پی ایف نے کہا کہ پتھراؤ کی وجہ سے وندے بھارت ایکسپریس کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچا جب ٹرین نیو جلپائی گوڑی کی طرف بڑھ رہی تھی۔ اسی دوران جنوری کے مہینے میں ہی مالدہ کے قریب ہاوڑہ سے نیو جلپائی گوڑی جانے والی ٹرین پر پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ٹرین کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں- Vande Bharat Express: نہیں رک رہے وندے بھارت ایکسپریس پر پتھراؤ کے واقعات ، اس بار بہار کے کٹیہار میں ٹرین کو بنایا گیا نشانہ

فروری میں یہاں ٹوٹے تھے ٹرین کے شیشے

فروری کے مہینے میں بھی سکندرآباد سے وشاکھاپٹنم جانے والی وندے بھارت ایکسپریس پر پتھراؤ کیا گیا تھا۔ اس وقت ٹرین تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع سے گزر رہی تھی۔ پتھراؤ سے ٹرین کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچاتھا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Shyam Benegal Passes Away: معروف ہدایت کار شیام بینیگل نے 90 سال کی عمر میں دنیا کو کہا الوداع

شیام بینیگل کا اس دنیا سے رخصت ہونا پوری انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان…

26 minutes ago

Rajasthan Winter Vacation: راجستھان کے اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان، جانئے کب اور کب تک رہے گی سردیوں کی چھٹی؟

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں پارہ مزید گرے گا۔ اس کے پیش…

1 hour ago

شام میں تختہ پلٹ کے بعد بشارالاسد کا بیوی نے بھی چھوڑ دیا ساتھ، اہلیہ اسماء الاسد نے طلاق کے لئے روس میں داخل کی عرضی

شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں…

1 hour ago

Prahlad Joshi on Congress party:’آج کی فرضی کانگریس کی قیادت کر رہے ہیں جعلی گاندھی‘، مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس کو بنایا نشانہ

مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…

1 hour ago