قومی

Samajwadi Party: سماج وادی پارٹی کی ایک اور فہرست جاری، 35 امیدوار میدان میں، 5 کے بدلے ٹکٹ

Samajwadi Party: مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات 2023 کے لیے سماج وادی پارٹی نے ایک اور فہرست جاری کرتے ہوئے 35 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ مورینا ضلع کی امباہ سورکشت اور مورینا اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ راکیش کشواہا کو مورینا اسمبلی حلقہ سے اور انیتا سنگھ چودھری کو امباہ اسمبلی حلقہ سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ کل رات دیر گئے آئی اس فہرست میں 40 نام شامل ہیں۔ ان میں سے 35 امیدواروں کے نئے نام اور پانچ کے ٹکٹ تبدیل کیے گئے ہیں۔

سماج وادی پارٹی نے سنگرولی کی دیوسر سیٹ سے ڈاکٹر سشما پرجاپتی کو ٹکٹ دیا ہے۔ وہیں سیہور کی آشٹا سیٹ سے امبارام مالویہ کو ٹکٹ ملا ہے۔ حاجی معین خان کو ستنا ضلع کی ستنا اسمبلی سیٹ سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ سماج وادی پارٹی نے ستنا کے امرپاٹن سے بالکرشن یادو پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ اس کے علاوہ رجنی یادو نے پنا کی پوئی سیٹ سے الیکشن کے لئے میدان میں اتری ہیں۔

ریٹائرڈ آئی اے ایس اور سنت بھی انتخابی میدان میں

ریٹائرڈ آئی اے ایس ونود سنگھ بگھیل کو انوپ پور کی کوتما سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس دوران سنت راجیش گری گوالیر کے بھتوار سے الیکشن لڑیں گے۔ اس کے علاوہ دیویندر یادو کو جبل پور کینٹ سیٹ سے اور رنجنا کرمی کو جبل پور نارتھ سینٹرل سیٹ سے ٹکٹ ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Weather Update: دھند کی لپیٹ میں آنے والے ہیں دہلی-یوپی! جنوبی ریاستوں میں موسلادھار بارش کا الرٹ، جانیں آپ کے علاقے میں کیسا رہے گا موسم کا مزاج

سماج وادی پارٹی نے ان پانچ سیٹوں پر بدلے ہیں ٹکٹ

کچھ حکمت عملی کے تحت سماج وادی پارٹی نے چھتر پور ضلع کی بیجاور سیٹ سے ریکھا یادو کو ٹکٹ دیا ہے۔ اس سے پہلے یہاں سے منوج یادو کو میدان میں اتارا گیا تھا۔ دوسری جانب پہلے شیوانگی یادو نواڑی میں امیدوار تھیں، لیکن اب منی یادو کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ تیسرا نام پنا کے گنور کا ہے، جس پر جتیندر کمار دہائیت کی جگہ امیتا باگری پر اعتماد ظاہر کیا گیا ہے۔ ریوا کے دیو تالاب سے رام یگیہ سودھیاں کی جگہ سیما جیویر سنگھ سینگر کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ایس پی نے بھنڈ کی گوہد سیٹ سے موہن لال ماہور کی جگہ جتیندر کھٹیک عرف بنٹی کو میدان میں اتارا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

2 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

3 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

3 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

4 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

5 hours ago