آندھرا پردیش کے اناکاپلّی ضلع میں اتوار کی دیر رات ایک بڑا ریلوے حادثہ پیش آیا۔ وشاکھاپٹنم–دُوواڑا سے ایرناکولم جانے والی ٹاٹا–ایرناکولم سپرفاسٹ ایکسپریس (ٹرین نمبر 18189) کے دو اے سی کوچ اچانک آتشزدگی کی لپیٹ میں آ گئے۔ یہ واقعہ ایلامنچیلی ریلوے اسٹیشن کے نزدیک پیر کی علی الصبح تقریباً 1:30 بجے پیش آیا، جب زیادہ تر مسافر گہری نیند میں تھے۔
پولیس نے کیا بتایا
پولیس افسر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے مسافر کی شناخت چندرشیکھر سندرم کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں متاثرہ کوچز کو ٹرین سے الگ کر دیا گیا ہے اور باقی ٹرین ایرناکولم کی طرف روانہ ہو چکی ہے۔ متاثرہ کوچز کے مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اس معاملے میں فی الحال پولیس نے بتایا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے دو فارنسک ٹیمیں جانچ کر رہی ہیں۔
لوکو پائلٹ کی سمجھ داری سے بڑا حادثہ ٹل گیا
جیسے ہی ٹرین میں آگ لگی، ویسے ہی مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین ٹاٹانگر سے ایرناکولم جا رہی تھی۔ لوکو پائلٹ نے ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین میں آگ کے شعلے دیکھے اور فوراً ٹرین روک دی، جس کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ ٹرین کے B1 کوچ میں لگی تھی، جس کے بعد ریلوے عملے نے فوراً متاثرہ کوچز کو باقی ٹرین سے الگ کر دیا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں کیا نظر آیا
سوشل میڈیا پر ٹرین میں آگ لگنے کی جو ویڈیو سامنے آئی ہے، اس میں اسٹیشن پر ایک ٹرین کھڑی دکھائی دیتی ہے، جس کی بوگیاں خطرناک آگ کے شعلوں میں گھری ہوئی ہیں۔ اس دوران فائر فائٹرز سخت جدوجہد کے ساتھ واٹر کینن کا استعمال کرتے ہوئے ٹرین کی آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسٹیشن پر افراتفری کا ماحول بھی واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
سوریا کمار یادو کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے اپنی سرزمین پر ٹی 20 ورلڈ…
ہریانہ کے روہتک میں کھراوڑ کے قریب واقع ملن ڈھابے پر رات تقریباً ایک بجے…
قومی یومِ آئین کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے بچپن کے حالات…
وزیر اعظم نریندر مودی نے یومِ آئین کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارک…
26/11 حملے کی 18ویں برسی پر صرف شہیدوں کو یاد کرنا کافی نہیں، بلکہ ان…
آج صبح سونے کی قیمت میں 3,907 روپے اور چاندی کے دام میں 9,680 روپے…