قومی

’’عوام ناراض ہے… نتیش کمار کو ووٹ دیا، سی ایم کسی اور کو بنا دیا…‘‘ بانکی پور میں بی جے پی کی ہار پر جے ڈی یو ایم ایل اے اننت سنگھ کا بڑا سوال

بی جے پی صدرنتین نبین کی سیٹ بانکی پورمیں بی جے پی کوزبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بانکی پورضمنی الیکشن کے نتائج پرجنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کے رکن اسمبلی اننت کمارسنگھ کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔ اننت سنگھ نے کہا کہ الیکشن میں کوئی بھی لیڈرنہ جیت حاصل کرتا ہے اورنہ ہارتا ہے۔ عوام جس کوجتاتی ہے، وہ جیت جاتا ہے۔ انہوں نے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اورسابق وزیراعلیٰ نتیش کمارسے متعلق کہا کہ عوام نے نتیش کمارکووزیراعلیٰ بنایا تھا۔

اننت سنگھ نے کہا-’’سبھی طرف نتیش کمارکی یہی بحث ہے کہ ہم نے (عوام) انہیں ووٹ دیا اورانہیں بیچ میں ہٹا دیا گیا۔ اس بات میں دم نہیں ہے۔ وہ اپنی مرضی سے ہٹے ہیں، لیکن عوام کے درمیان یہی بحث ہے کہ انہیں ہٹا دیا گیا۔ ابھی جہاں بھی الیکشن ہوگا، وہاں یہی حال ہوگا۔ عوام میں غصہ ہے کہ ہم نے وزیراعلیٰ کسے بنایا اورانہوں نے کس کو بنا دیا۔ عوام ناراض ہے کہ ہم لوگ کس کے نام پرووٹ دیتے ہیں اوربیچ میں وہ لوگ تبدیلی کرلیتے ہیں۔‘‘

اننت سنگھ نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں عوام نے نتیش کمارکے نام پرووٹ دیا تھا۔ عوام کے درمیان قیاس آرائی ہے کہ انہیں ہٹا دیا گیا۔ اس سے لوگ ناراض ہیں۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نتیش کماراپنی مرضی سے ہٹے تھے، لیکن عوام کے درمیان غلط پیغام گیا۔

گری راج سنگھ نے کہا- مخالفین زیادہ خوش نہ ہوں

وہیں، بانکی پورضمنی الیکشن کے نتائج پرمرکزی وزیرگری راج سنگھ نے کہا، ’’ہم نتائج کوقبول کرتے ہیں، لیکن اس سے کسی کوبہت زیادہ خوش نہیں ہونا چاہئے۔ 2009 میں نتیش کمارکی قیادت میں این ڈی اے نے ضمنی الیکشن میں 17 سیٹوں پرالیکشن لڑا تھا۔ ہم 12 سیٹیں ہارگئے تھے، لیکن 2010 میں ہم نے 89 فیصد اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ بہارمیں جیت حاصل کی تھی۔ اس لئے بہت سے لوگوں کوخوش نہیں ہونا چاہئے۔‘‘

پرشانت کشورنے بی جے پی کو دیا بڑا جھٹکا

قابل ذکرہے کہ بانکی پورمیں بی جے پی کی زبردست شکست ہوئی ہے۔ ضمنی الیکشن میں جن سوراج پارٹی کے بانی پرشانت کشورنے 19,324 ووٹوں کے بڑے فرق سے اپنی پہلی انتخابی جیت حاصل کی ہے۔ یہ سیٹ 1995 سے بی جے پی کے پاس تھی اوراس سیٹ پربی جے پی کے قومی صدرنتن نبین مسلسل الیکشن جیتتے رہے۔ نتن نبین سے پہلے ان کے والد یہاں سے کئی باررکن اسمبلی رہے۔ مجموعی طورپر30 سال کے بعد بانکی پورکی سیٹ بی جے پی کے ہاتھ سے پھسل گئی۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

26 minutes ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

1 hour ago

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

11 hours ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

11 hours ago