ممبئی: ریلائنس گروپ کے ڈائریکٹراننت امبانی اپنے یوم پیدائش کے موقع پرشری سدھی ونائک مندرپہنچے۔ اننت امبانی نے اپنے یوم پیدائش پربھگوان شری سدھی ونائک کا درشن کرکے آشیرواد لیا۔ اس موقع پران کے والد مکیش امبانی بھی ساتھ تھے۔ اننت امبانی کے یوم پیدائش کے موقع پرمندرٹرسٹ کی طرف سے ٹرسٹ کے خزانچی آچاریہ پون ترپاٹھی نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اورانہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پرمندرکے ٹرسٹی مہیش مدلیار، گوپال دلوی، منیشا تپے، سدرشن سانگلے، ایگزیکٹیوآفیسروینا پاٹل موجود تھے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں اننت امبانی نے دوارکا پہنچ کر170 کلومیٹرروحانی پدیاترا مکمل کی تھی۔ اننت امبانی نے اپنا سفر28 مارچ کوجام نگرکے موتی کھاوڑی سے شروع کیا تھا۔ دورے کے بعد انہوں نے بھگوان دوارکا دھیش کے تئیں اظہارتشکرپیش کیا۔ آپ کوبتا دیں کہ فی الحال وہ جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق اپنی ونتارا کی وجہ سے بھی سرخیوں میں ہیں۔ وناتارا ایک جنگلی حیات کے بچاؤ، بحالی اور تحفظ کا مرکز ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…