قومی

Free Trade Agreement: بھارت اور یورپی یونین کے درمیان اسی ماہ فری ٹریڈ ایگریمنٹ FTA کا امکان

نئی دہلی: بھارت اور یورپی یونین (EU) کے درمیان مجوزہ فری ٹریڈ ایگریمنٹ (FTA) پر اسی ماہ کے اختتام تک اتفاق رائے ہونے کا امکان ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں متوقع ہے جب یورپی یونین کے اعلیٰ رہنما 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر بھارت کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

ایف ٹی اے مذاکرات آخری مرحلے میں

کامرس سکریٹری راجیش اگروال نے صحافیوں کو بتایا کہ بھارت اور یورپی یونین کے درمیان ایف ٹی اے پر بات چیت اپنے آخری مرحلے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 جنوری کو ہونے والی اعلیٰ سطحی قیادت کی میٹنگ سے قبل باقی ماندہ نکات کو حل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایف ٹی اے کے 24 ابواب میں سے 20 ابواب پر اتفاق ہو چکا ہے اور باقی معاملات کو مذاکراتی ٹیم جلد ہی حل کر لے گی۔

یورپی قیادت کا دورۂ بھارت

یورپی کونسل کے صدر انتونیو لوئیس سانتوس دا کوستا اور یورپی یونین کی صدر ارسولا فون ڈیر لایَن وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر 25 سے 27 جنوری تک بھارت کے سرکاری دورے پر ہوں گی۔  دونوں رہنما 26 جنوری کو بھارت کے 77ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے، جبکہ اگلے دن بھارت-یورپی یونین سربراہی اجلاس میں حصہ لیں گے۔

جرمن چانسلر کا اشارہ

جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز نے حالیہ دورۂ بھارت کے دوران عندیہ دیا تھا کہ بھارت-یورپی یونین تجارتی معاہدہ جنوری کے اختتام تک دستخط ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی بھارت-ای یو ایف ٹی اے کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور اس معاہدے سے گزشتہ ایک سال میں متاثر ہونے والی سپلائی چین کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

پیوش گوئل کا بیان

مرکزی وزیرِ تجارت پیوش گوئل نے برسلز میں یورپی یونین کے ساتھ ہوئی تجارتی بات چیت کو اپنی وزارت کی ایک اہم کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین کے تجارت اور اقتصادی سلامتی کے کمشنر ماروش شیفکووچ کے ساتھ تفصیلی گفتگو ہوئی، جس میں مجوزہ ایف ٹی اے کے اہم شعبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ پیوش گوئل کے مطابق، ایک منصفانہ، متوازن اور پرعزم معاہدے کی ضرورت پر زور دیا گیا، جو مشترکہ اقدار، اقتصادی ترجیحات اور ضابطہ جاتی تجارتی نظام سے ہم آہنگ ہو۔

ای ایف ٹی اے پر بھی گفتگو

وزیر تجارت نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے لکٹنسٹین کا دورہ کیا، جہاں بھارت اور ای ایف ٹی اے (EFTA) کے درمیان تجارتی و اقتصادی شراکت داری معاہدے کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

India Switzerland Talks: وزیراعظم مودی اور سوئس صدر گائے پارمیلن کی وفد کی سطح پر ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال

وزیراعظم نریندر مودی اور سوئٹزرلینڈ کے صدر گائے پارمیلن نے پیر کے روز نئی دہلی…

35 minutes ago

Entertainment News: گزشتہ ایک دہائی میں فن کی جگہ آہستہ آہستہ تفریح لے رہی ہے: ربی شیرگل

ربی شیرگل کے گیتوں میں پنجابی موسیقی کے ساتھ راک، صوفی اور لوک موسیقی کا…

2 hours ago