ممبئی: معروف اداکارہ ادیتی راؤ حیدری اپنی آنے والی سائلنٹ فلم ’گاندھی ٹاکس‘ کی ریلیز کو لے کر خاصی پُرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم میں کام کرنا ان کے لیے بیک وقت چیلنجنگ اور نہایت سنسنی خیز تجربہ رہا۔ ادیتی نے فلم میں وجے سیتوپتی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو شاندار قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے جب وہ وجے سیتوپتی کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گی، حالانکہ اس سے قبل کئی پروجیکٹس میں دونوں کے ساتھ آنے کی بات ہو چکی تھی، مگر کسی نہ کسی وجہ سے بات بن نہ سکی۔ انہوں نے کہا ہم کئی بار تقریباً ساتھ کام کرنے والے تھے، لیکن ہر مرتبہ کچھ نہ کچھ رکاوٹ آ جاتی تھی۔ اب یہ جِنکس ٹوٹنا ہی تھا، اور مجھے خوشی ہے کہ یہ ایک بالکل مختلف اور خاص فلم ’گاندھی ٹاکس‘ کے ذریعے ممکن ہوا۔
خاموش فلم، مگر جذبات سے بھرپور
ادیتی نے ’گاندھی ٹاکس‘ کو اپنی زندگی کے سب سے منفرد پروجیکٹس میں سے ایک قرار دیا۔ یہ فلم مکمل طور پر سائلنٹ ہے، جس میں کوئی مکالمہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا: اس فلم میں آپ خاموش رہتے ہیں، صرف دیکھتے اور محسوس کرتے ہیں۔ بغیر الفاظ کے جذبات کا اظہار کرنا ہوتا ہے، اور یہی اس فلم کی خوبصورتی ہے۔ یہ میرے لیے جتنا مشکل تھا، اتنا ہی دلچسپ بھی۔
کہانی اور کرداروں کا محتاط انتخاب
ادیتی راؤ حیدری نے کہا کہ وہ ہمیشہ گہرے، سچے اور معنی خیز کرداروں والی کہانیوں کا انتخاب کرتی ہیں۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ان کے اندر آج بھی ایک پانچ سالہ بچہ زندہ ہے، جو خواب دیکھتا ہے، ان پر یقین رکھتا ہے اور انہیں پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا: اچھی اسکرپٹس اکثر نہیں ملتیں، لیکن میں ان کا انتظار کرتی ہوں، اور ان ہدایت کاروں کا بھی جن کے ساتھ میں کام کرنا چاہتی ہوں۔ میں شکایت نہیں کرتی، کیونکہ آخرکار وہ مواقع خود چل کر آتے ہیں۔
فلم کی کاسٹ، موسیقی اور ریلیز ڈیٹ
ہدایت کار کشور پانڈورنگ کی اس فلم میں ادیتی راؤ حیدری کے ساتھ وجے سیتوپتی، اروند سوامی اور سدھارتھ جادھو اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کی موسیقی شہرۂ آفاق موسیقار اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے۔ ’گاندھی ٹاکس‘ 30 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
آنے والے پروجیکٹس
’گاندھی ٹاکس‘ کے علاوہ ادیتی راؤ حیدری جلد ہی ہدایت کار امتیاز علی کی رومانوی ڈراما سیریز ’او ساتھی رے‘ میں بھی نظر آئیں گی۔ اس سیریز میں ان کے ساتھ ارجن رامپال اور اوینیش تیواری شامل ہیں۔ یہ نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی سیریز جدید دور میں پرانی محبت کے جذبات کو پیش کرے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
مولانا ارشد مدنی نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہم ایسا کوئی قانون قبول نہیں…
وائرل ویڈیو نے ایک بار پھر پولیس محکمہ میں نظم و ضبط اور وردی کے…
اس شلوک کا مفہوم ہے کہ جس شخص کا ذہن تذبذب سے پاک، جو نظم…
وورا کا الزام ہے کہ 2011 میں ان کی معلومات کے بغیر مبینہ طور پر…
ایرانی نیوز چینل پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ڈرون کو ایران کے…
شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد سے یہ طیارہ کرمان شاہ کے لیے روانہ ہوا…