علی گڑھ، 9 نومبر(بھارت ایکسپریس ): علی گڑھ مسلم یونیورسٹی یعنی اے ایم یو کے اردو شعبہ کو دنیا کے بڑے شعبوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ شعبہ کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے بہت سارے ایسے اسکالرز پیدا کیے ہیں جنہوں نے پورے عالم میں شہرت حاصل کی ہے۔ اردو دنیا کے چار اسکالرز کو بھارت کے باوقار گیان پیٹھ ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے، جن میں سے تین کا تعلق اے ایم یو کے اردو شعبہ سے ہے۔ان اسکالرز میں شہریار سمیت علی سردار جعفری اور قرۃ العین حیدر شامل ہیں۔ ان کے علاوہ شعبہ کے دیگر اساتذہ مثلا پروفیسر عالے احمد سْروراور پروفیسر قاضی عبدالستار کو پدم بھوشن اور پدم شری سے بھی نوازا گیا تھا۔یہ بھی مانا گیا ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا اردو شعبہ دنیا کا سب سے بڑا شعبہ ہے۔جسے دسمبر 1921 میں محمڈن اینگلو اوورینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ ملتے ہی قائم کیا گیا تھا۔
اردو اکیڈمی کے ڈائریکٹر پروفیسر قمر الہدی فریدی کا کہنا ہے کہ، اے ایم یو کا اردو شعبہ دنیا کا سب سے بڑا اردو شعبہ ہے۔ با اعتبار طلباء، با اعتبار اساتذہ اور کارکردگی کے حساب سے بھی ہمارا شعبہ اردو دنیا میں ایک مخصوص مقام رکھتا ہے۔یونیورسٹی میں ہم سوشل سائنس اور سائنس سمیت بیرونی ممالک کے طلباء کو بھی اردو کی تعلیم دیتے ہیں۔
پروفیسر فریدی نے کہا کہ اس وقت بھی اردو شعبہ میں سینکڑوں طلباء و طالبات مختلف کورسیز میں اندراج ہیں۔جن میں سے تقریبا 100 طلباء و طالبات ایسے ہیں جو ریسرچ کر رہے ہیں۔
اردو شعبہ کے تعلیمی پروگرام:
بی اے
ایم اے
پی جی ڈپلومہ ان ماس کمیونیکیشن
پوسٹ ایم اے ڈپلومہ ان اردو ترجمہ
پی ایچ ڈی (اردو)
سرٹیفکیٹ ان اردو الیکٹرانک میڈیا
ڈپلومہ ان اردو الیکٹرانک میڈیا
اردو ڈپارٹمنٹ کے استاد پروفیسر سید سراج اجملی نے اے ایم یو کے اردو شعبہ کی تاریخ کے بارے میں بتایا کہ، “بانی درسگاه سر سید احمد خان خود اردو کے بڑے ادیب اور فنکار تھے۔ 1920 میں اے ایم یو قائم ہونے کے اگلے برس ہی 6 جون 1921 کو اردو شعبہ کے صدر شعبہ کی حیثیت سے سید سجاد حیدر یلدرم کو مقرر کیا گیا جن کی صاحبزادی اردو کی ادیبہ اور ناول نگار قرۃ العین حیدر تھیں۔ ان کو اردو دنیا،ناول نگار کے نام سے بھی جانتی ہے۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…