قومی

Sir Syed Day students warm welcome: سر سیّد ڈے: سر شاہ سلیمان ہال میں جامعہ ہمدرد کے رجسٹرار کرنل طاہر مصطفی کا طالب علموں نے کیا شاندار استقبال

17 اکتوبر کو سر سیّد ڈے  کا اہتمام تزک و احتشام   کے ساتھ کیا  جاتا ہے ۔ سر شاہ سلیمان ہال پروگرام میں شرکت کرنے والے چیف گیسٹ کے طور پر حاجی محمد ظہیر، الدعا فوڈ پروسیسنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، اسپیشل گیسٹ کے طور پر کرنل طاہر مصطفی رجسٹرار جامعہ ہمدرد، گیسٹ آف آنر مسٹر انیس الحق، ڈائریکٹر بامبے مرکنٹائل کارپوریٹو بینک لمیٹڈ نے شرکت کی۔ سر شاہ سلیمان ہال کے پروسٹ ڈاکٹر فصیح راغب گوہر نے اپنے مہمانوں کا اس پروگرام میں شرکت کے لیے شکریہ ادا کیا. جامعہ ہمدرد کے رجسٹرار کرنل طاہر مصطفی کو  ڈاکٹر فصیح راغب پروسٹ سر شاہ سلیمان ہال نے ایم یو کا مومنٹو اور طالب علموں نے سر سید احمد خان کی تصویر پیش کر گلدستہ دے کر ان کا خیر مقدم گیا۔

کرنل طاہر مصطفی کی سرشاہ سلیمان ہال میں آمد پر طلبہ میں خوشی کا ماحول

کرنل طاہر مصطفی کی سرشاہ سلیمان ہال میں آمد پر طلبہ میں خوشی کا ماحول تھا ۔ انہوں نے تمام ہی لوگوں سے ملاقات کی اور ان کو بہترزندگی کے ہنر بھی سکھائے۔  انہوں نے کہا کہ اگر زندگی میں کچھ بننا ہے تو ایک گول طے کرنا ہوگا ، ایک ٹارگٹ بنانا ہوگا کہ ہم اپنی زندگی کو کس طرف لے کر جائیں جہاں  آپ کی دلچسپی ہے اپنے کیریئر کو بنانے کے لیے اس میں جنون کے ساتھ لگ جائیے۔  زندگی میں ہمیشہ کامیابی حاصل ہوگی۔  تعلیم میں کبھی کوتاہی نہیں کرنا چاہیے،  جس مقصد کے لیے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخلہ لیا ہے اس کو انجام تک پہنچانا آپ لوگوں کا کام ہے ۔  انہوں نے کہا کہ  مجھے بہت خوشی ہے کہ میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا طالب علم رہا ہوں،  اسی ادارے سے میں نے بھی بی ٹیک کیا پھر اس کے بعد انڈین آرمی میں کرنل کے عہدے پر رہ کر ڈیپوٹیشن پر آج جامعہ ہمدرد کا رجسٹرار کے طور پر فائز ہوا ہوں ۔ میری بہت بڑی خوش نصیبی کی بات ہے کہ میں آپ کے درمیان علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا طالب علم رہا اور اب اے ایم یو  کا نام روشن کر رہا ہوں اور آپ لوگوں سے بھی گزارش کرتا ہوں کہ آپ لوگ یہاں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد بڑے عہدوں پر جائیں گے۔

 ایک دن اسی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی بن سکتے ہیں آپ

ہر طالب علم کا یہ  خواب ہوتا ہے کہ بس  علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں کسی بھی طرح میرا ایڈمیشن ہو جائے اور علیگ کا تمغہ مل جائے۔  ’ جو ابر یہاں سے اٹھے گا وہ سارے جہاں پر برسے گا‘۔ اپنا ایک مقام بنانا انسان کے ہاتھ میں ہوتا ہے ۔صحیح وقت پر اپنے آپ کو نکھاریں، ہر  انسان کے اندر مختلف صلاحیتیں ہوتی ہیں لیکن وہ پہچان نہیں پاتا۔  دل میں اگر ٹھان لیا جائے کہ مجھے سول سروسز میں جانا ہے تو جانا ہے۔ اسٹاف سلیکشن کمیشن کے بہت ایگزامنیشن ہوتے ہیں، تو اگر عہد کر لیا کہ پاس کرنا ہے تو کرنا ہے۔  اکیڈمک میں جانا ہے،  پروفیسر بننا ہے تو اپنے مضامین پر مہارت، زبان پر مہارت اور پھر کسی یونیورسٹی کے آپ پروفیسر بن ہی جائیں گے۔  پھر ایک دن اسی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی بن سکتے ہیں ۔دل میں ایک عہد کرنا ہوگا کہ ہماری یہ وراثت، سرسید احمد خان نے یہ یونیورسٹی آپ ہی لوگوں کے لیے بنائی ہے جس سے آپ کی زندگیاں بہتر اور کامیاب ہوں اور دنیا کے ہر خطے میں آپ لوگوں کی نمائندگی ہو اور آپ لوگ اس مسلم یونیورسٹی کا نام روشن ضرور کریں گے اور یہ عہد کریں گے جس طرح سر سید احمد خان نے اس یونیورسٹی کو بنانے میں اپنی پوری زندگی لگا دی،  آنے والے وقت میں شاید آپ ہی میں سے سر سید احمد خان کی طرح ایک یونیورسٹی بنانے کے قابل بنے گا ۔ یہ سر سید احمد خان کو سب سے بڑی خراج عقیدت ہوگی اور میں دعا گو ہوں کہ آج اس پروگرام میں آنے کا موقع ملا اور آپ لوگوں کے روبرو ہونے کا موقع ملا، خاص کر پروسٹ سلیمان ہال ڈاکٹر راغب گوہر صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں سینئر ہال اور سلیمان ہال کے طالب علم اور یہاں کا اسٹاف جنہوں نے اتنا اچھا پروگرام آرگنائز کیا وہ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ میں ان لوگوں کو بہت بہت مبارک باد دیتا ہوں، اتنا شاندار پروگرام  منعقد کیا۔دہلی سے آئے اس پروگرام میں شامل ہونے والے لوگوں میں خالد مصطفیٰ امیر خسرو، آصف احمد، واصف نواب، مولانا عباد الرحمن، محمد اطہر، محمد نجمی شامل رہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

3 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

3 hours ago