قومی

AMU Alumnus News: اے ایم یو کے سابق طالب علم ایڈوکیٹ انیس الحق بمبئی مرکنٹائل بینک کی کسٹمر سروس کمیٹی کے چیئرمین مقرر

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق طالب علم اور بمبئی مرکنٹائل بینک کے ڈائریکٹر ایڈوکیٹ انیس الحق کو اب بینک کی کسٹمر سروس کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔ ان کی تقرری حال ہی میں بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں کی گئی۔ ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) کی ہدایات کے تحت ایڈوکیٹ انیس الحق کی یہ نئی تقرری بینک کی کسٹمر سروس کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم مانی جا رہی ہے۔ گزشتہ سال وہ مسلسل چوتھی بار بلا مقابلہ بینک کے ڈائریکٹر منتخب ہوئے تھے اور وہ اس عہدے پر سال 2029 تک برقرار رہیں گے۔

بینک کے انتظامی امور میں کئی اہم ذمہ داریاں انجام دی ہیں

ایڈوکیٹ انیس الحق طویل عرصے سے بمبئی مرکنٹائل بینک سے وابستہ ہیں اور انہوں نے بینک کے انتظامی امور میں کئی اہم ذمہ داریاں انجام دی ہیں۔ بینک کی پالیسی سازی میں ان کی قیادت اور تجربے کو ہمیشہ کلیدی اہمیت حاصل رہی ہے۔ حال ہی میں انیس الحق کو نیشنلائزڈ پنجاب نیشنل بینک اور انڈین بینک کے ایڈوکیٹس پینل میں بھی شامل کیا گیا ہے۔بینکنگ شعبے کے ساتھ ساتھ ایڈوکیٹ انیس الحق مرکزی حکومت کی جانب سے گورنمنٹ پلیڈر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ دہلی ہائی کورٹ، سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل، آرمڈ فورسز ٹریبونل سمیت ملک کی کئی معروف کمپنیوں کی طرف سے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں مختلف مقدمات کی پیروی کرتے رہتے ہیں۔

طلبہ  کی فلاح و بہبود کے لیے ایڈوکیٹ انیس الحق نے نمایاں خدمات انجام دی

ایڈوکیٹ انیس الحق حج کمیٹی آف انڈیا کے اسٹینڈنگ کاؤنسل بھی ہیں اور حج کمیٹی سے متعلق قانونی معاملات دیکھتے ہیں۔ انہوں  نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ طالب علمی کے دوران وہ نہایت فعال رہے اور این ایس ایس یونٹ، لاء سوسائٹی کمیٹی، اور ایس۔ ایس۔ ہال (نارتھ) کے سینئر ہال سمیت کئی کمیٹیوں میں سرگرم کردار ادا کیا۔ طلبہ  کی فلاح و بہبود کے لیے انہوں نے مختلف سطحوں پر نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی یہ کامیابی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی برادری کے لیے فخر کا باعث ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اے ایم یو کے فارغ التحصیل طلبہ کا اثر و رسوخ پورے ملک میں مسلسل بڑھ رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

3 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

3 hours ago