قومی

Amit Shah Jammu Kashmir Visit: امت شاہ کا مشن کشمیر ،سرحد پر تیاریوں کا لیں گے جائزہ، سری نگر کو ترقیاتی منصوبوں کا ملے گا تحفہ

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج 5 فروری کی شام تین روزہ دورے پر جموں و کشمیر پہنچ رہے ہیں۔ 5 سے 7 فروری تک جاری رہنے والا یہ دورہ آرٹیکل 370 کے بعد بدلتے حالات اور حالیہ سیکورٹی چیلنجز کے تناظر میں انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔ امت شاہ کے اس دورے کی توجہ سرحدی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘ پالیسی اور ترقیاتی منصوبوں پر مرکوز رہے گی۔ ذرائع کے مطابق امت شاہ آج شام جموں پہنچنے کے بعد سیدھا لوک بھون جائیں گے، جہاں وہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ طویل ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں مرکز کے زیر انتظام اس خطے کی آئندہ سیاسی حکمت عملی، ترقیاتی کاموں اور مجموعی سیاسی ماحول پر تفصیلی تبادلۂ خیال متوقع ہے۔ اسے آنے والے دنوں میں جموں و کشمیر کی سیاست کے لیے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

6 فروری کا دن سیکورٹی کے نقطۂ نظر سے سب سے زیادہ اہم مانا جا رہا ہے۔ صبح کے وقت امت شاہ کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کا دورہ کریں گے، جہاں وہ بی ایس ایف کی جانب سے دراندازی روکنے کے لیے نصب جدید نگرانی آلات اور انسدادِ دراندازی نظام کا معائنہ کریں گے۔ اس دورے کے ذریعے سرحدی علاقوں میں سیکورٹی انتظامات کو مزید مضبوط بنانے کا پیغام دیا جائے گا۔ اسی دن دوپہر کو لوک بھون میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوگی، جس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسران، نیم فوجی دستوں کے سربراہان اور خفیہ ایجنسیوں کے افسران شریک ہوں گے۔ میٹنگ کا مرکزی مقصد کٹھوعہ، ڈوڈہ، کشتواڑ اور ادھم پور کے بالائی علاقوں میں سرگرم غیر ملکی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کرنا اور سیکورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لینا ہے۔

7 فروری کی صبح امت شاہ سری نگر روانہ ہوں گے، جہاں وہ کئی اہم ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد وہ اسی دن چھتیس گڑھ کے رائے پور کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں یہ امیت شاہ کی جموں و کشمیر پر دوسری بڑی سیکورٹی جائزہ میٹنگ ہے۔ خفیہ رپورٹوں کے مطابق پیر پنجال کے جنوب، یعنی جموں ڈویژن میں غیر ملکی دہشت گردوں کی موجودگی اب بھی ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے، جس پر امیت شاہ سخت ہدایات جاری کر سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

IND vs NZ T20: نیوزی لینڈ دورے کا ویبھو سوریہ ونشی کو نہیں ملے گا موقع؟ کپتان شریئس ایئر نے کھولا ٹیم کا منصوبہ

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز سے پہلے ویبھو سوریہ ونشی کی…

7 minutes ago

Seelampur Crime:دہلی کے سیلم پور میں قتل کی واردات چند گھنٹوں میں حل، 2 نابالغوں سمیت 6 ملزمان گرفتار

اسپتال میں زخمی کے دوست محسن نے بتایا کہ منگل کی رات تقریباً 9 بجے…

54 minutes ago

Atal Awasiya Yojana: اتر پردیش کی بیٹیوں کو ملے گی بالکل مفت تعلیم، اٹل آواسیا یوجنا سے فائدہ اٹھانے کے لیے جانیے کیا کرنا ہوگا

اٹل آواسیا یوجنا کے تحت مزدوروں اور یتیم بچوں کی بیٹیوں کو چھٹی سے بارہویں…

1 hour ago