قومی

International Cooperative Day: بین الاقوامی یومِ تعاون پر وزیر داخلہ امت شاہ کا پیغام، ’تعاون سے خوشحالی‘ کے عزم پر دیا زور

بین الاقوامی یومِ تعاون کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک کے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعاون صرف ایک نظام نہیں بلکہ بھارت کی ثقافت، اجتماعی طاقت اور خود انحصاری کی مضبوط بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں تعاونی شعبے کو نئی توانائی اور وسعت ملی ہے، جس کے مثبت اثرات ملک بھر میں دیکھنے کو مل رہے ہیں۔امت شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا، ’’بین الاقوامی یومِ تعاون کی تمام اہلِ وطن کو دلی مبارک باد۔ تعاون بھارت کی ثقافت، اجتماعی قوت اور خود کفالت کی بنیاد ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں تعاونی شعبے کو نئی طاقت اور وسعت حاصل ہوئی ہے۔ چاہے تعاونی یونیورسٹی کا قیام ہو، جدید تربیتی مراکز ہوں یا نئے شعبوں میں تعاونی اداروں کو مضبوط بنانے کی کوششیں، یہ تمام اقدامات کسانوں، خواتین، چھوٹے کاروباری افراد اور مزدوروں کو بااختیار بناتے ہوئے ‘تعاون سے خوشحالی’ کے عزم کو آگے بڑھا رہے ہیں۔‘‘

نچلی سطح پر عوام کو فائدہ

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کی ان پالیسیوں اور اقدامات کا براہِ راست فائدہ معاشرے کے ان طبقات کو پہنچ رہا ہے جو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جاتے ہیں۔ ان کے مطابق تعاونی اداروں کے مضبوط ہونے سے کسان، خواتین، چھوٹے تاجر اور مزدور معاشی طور پر خود مختار بن رہے ہیں۔

امت شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کا “تعاون سے خوشحالی” کا عزم اب بتدریج عملی شکل اختیار کر رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدامات نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں بلکہ دیہی معیشت کو بھی نئی مضبوطی فراہم کر رہے ہیں، جس سے ملک میں جامع اور پائیدار ترقی کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Lalkara Movie: عامر خان نے فلم للکارا میں لالہ امرناتھ کی کریں گے ادا، اہلیہ گوری کے ساتھ نئے گھر میں ہوئے منتقل

فلم سازوں نے ’للکارا‘ کی شوٹنگ 4 جنوری 2027 سے شروع کرنے کا منصوبہ بنایا…

30 minutes ago

H5N1 virus infection: امریکہ میں ایچ 5 این 1 وائرس کے 3 معاملے آئے سامنے، ایک مریض کی موت

ڈبلیو ایچ او کے مطابق، انسانوں میں ایویئن انفلوئنزا وائرس کا انفیکشن مختلف نوعیت کی…

59 minutes ago

آمدنی سے زیادہ اثاثوں کے معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، ہائی کورٹ کا حکم منسوخ

کرناٹک کے بی جے پی کارکن وگنیش شیشیرنے راہل گاندھی کے خلاف آمدنی سے زیادہ…

1 hour ago

کانگریس نے سماجوادی پارٹی کی 26 سیٹوں کی پیشکش کردی مسترد، راجیندر پال گوتم نے کہا- ہمیں 100سیٹیں ملنی چاہئیں

سماج وادی پارٹی کی 26 سیٹوں کی پیشکش پر کانگریس نے 100 سے زائد سیٹوں…

2 hours ago

Women’s Asian Champions Trophy 2026: ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی شاندار جیت، چین کو 6-2 سےشکست، عالمی رینکنگ میں رقم کی تاریخ

ہندوستانی ٹیم نے پورے میچ میں چین پر اپنا دباؤ برقرار رکھا۔ جارحانہ کھیل کی…

3 hours ago