مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نکسلیوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی جاری کامیابیوں کے درمیان، بائیں بازو کے انتہا پسندوں کے خلاف حکمت عملی کو مزید تقویت دینے کے لیے 22 اور 23 جون کو چھتیس گڑھ کے دو روزہ دورے پر ہوں گے۔ نکسلیوں کے خلاف اب تک کی کامیابیوں کا جائزہ لینے اور آگے کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے اعلیٰ حکام کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ ریاست کی نئی راجدھانی، نیا رائے پور میں نیشنل فارنسک سائنس یونیورسٹی (این ایف ایس یو) کے لیے وقف ایک کیمپس کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
وزیر داخلہ این ایف ایس یو کیمپس کا سنگِ بنیاد رکھیں گے
اس حوالے سے ریاستی وزیر داخلہ وجے شرما نے بتایا کہ ’’چھتیس گڑھ حکومت نے تقریباً 350-400 کروڑ روپے کی لاگت سے عالمی معیار کے NFSU کے کیمپس کے پورے انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے نیا رائے پور میں پہلے ہی 40 ایکڑ زمین مختص کی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید بتایا کہ ’’این ایف ایس یو کیمپس کے لیے مکمل تعاون مرکز کی طرف سے فراہم کیا جا رہا ہے۔ کیمپس کے ساتھ ساتھ مزید 6 ایکڑ اراضی منسلک ہے، جہاں ریاستی حکومت کی طرف سے ایک فارنسک لیب قائم کی جائے گی۔ ہمارے مرکزی وزیر داخلہ اپنے دورے کے دوران دونوں کا بھومی پوجن کریں گے۔‘‘
شرما نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ اس دوران ایک حفاظتی کیمپ میں بھی قیام کریں گے۔ واضح رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ نے گزشتہ سال اگست میں 31 مارچ 2026 کو ملک سے نکسلیوں کا صفایا کرنے کی آخری تاریخ قرار دیا تھا۔ نکسل مخالف جاری مہم سے واقف سینئر عہدیداروں نے دعویٰ کیا کہ ممنوعہ تنظیم کے 45 سینٹرل کمیٹی (سی سی) کے ارکان میں سے 32 کو سیکورٹی فورسز نے مختلف تصادم میں مار ڈالا ہے اور باقی مطلوب نکسل لیڈروں کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو گجرات کے ضلع نرمدا کے ایکتا نگر میں…
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو وارانسی سے اتر پردیش کی پہلی وندے بھارت…
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں سال 2006 سے طلبہ یونین کے انتخابات نہیں کرائے گئے ہیں۔…
امیدواروں کی پہلی فہرست جاری ہونے کے ساتھ ہی پنجاب کی انتخابی سیاست میں عام…
نیشنل بک ٹرسٹ آف انڈیا (این بی ٹی) کے دفتر میں 26 سالہ خدمات انجام…
عمر یاگی کو 2025 میں دو دیگر سائنس دانوں کے ساتھ کیمسٹری کا نوبل انعام…