بھارت ایکسپریس۔
Amarnath Yatra 2023: امرناتھ یاترا کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔ اس کے لئے مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ آج شام 9 جون کواعلیٰ سطحی میٹنگ کریں گے۔ امت شاہ کی صدارت میں امرناتھ یاترا کی سیکورٹی سے متعلق اہم میٹنگ ہوگی، جس میں تمام طرح کی سیکورٹی حالات سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔ یاترا کے دوران عقیدتمندوں کو کس طرح کی سیکورٹی فراہم کی جائے گی، ساتھ ہی یاترا کے روٹ پرکون کون سے سیکورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ اس پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کےعلاوہ میٹنگ میں نیشنل ڈیزاسٹرریلیف فورس کی ٹیم اپنا پرزنٹیشن دے گی۔
ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق، وزیرداخلہ مرکزی حکومت اور جموں وکشمیر انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔ امرناتھ یاترا یکم جون سے لے کر 31 اگست تک چلے گی۔
دہشت گرد تنظیمیں کرسکتی ہیں یاترا کو متاثر
جنوبی کشمیر ہمالیہ میں 3,880 میٹر کی اونچائی پر واقع امرناتھ کی مقدس گفا میں بابا برفانی کے درشن کے لئے 62 روزہ سالانہ تیرتھ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی اور 31 اگست تک جاری رہے گی۔ وزیرداخلہ امت شاہ تیرتھ یاتریوں کے پختہ انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے بنائے جا رہے منصوبوں کا بھی جائزہ لیں گے۔ ذرائع کے مطابق، خفیہ اطلاعات ملی ہیں کہ پاکستان کی دہشت گرد تنظیمیں امرناتھ یاترا کو متاثر کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ اس کے پیش نظریاترا کی شاہراہ پر مناسب سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کی جائے گی۔
اس سال 5 لاکھ کا اعدادوشمار ہوسکتا ہے پار
امرناتھ یاترا سے متعلق تیاریاں شروع کی جاچکی ہیں۔ سڑک سرحدی تنظیم کو 15 جون تک برف ہٹانے کا کام دیا گیا ہے۔ وہیں اس سال امید ظاہرکی جارہی ہے کہ اس سال عقیدتمندوں کا اعدادوشمار 5 لاکھ کو پار کرسکتا ہے۔ گزشتہ سال 3 لاکھ 45 ہزارلوگ اس یاترا میں شامل ہوئے اور مقدس گفا کے درشن کئے۔ ذرائع نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ غیرمتوقع قدرتی آفات سے بچنے کے لئے یاتریوں کے کیمپ لگانے کے لئے موزوں مقامات کی نشاندہی شروع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 16 عقیدت مندوں کی موت ہوگئی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
شیام بینیگل کا اس دنیا سے رخصت ہونا پوری انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان…
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں پارہ مزید گرے گا۔ اس کے پیش…
شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں…
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک کھیلا…
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…
ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…