مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج اتوار کو چھتیس گڑھ کا دورہ کریں گے تاکہ ماؤنواز مخالف حکمت عملی پر مزید غور و فکر کرتے ہوئے نکسل مخالف آپریشن میں تیزی لائی جا سکے۔ حکومت کا ہدف ہے کہ 31 مارچ 2026 تک نکسلیوں کو مکمل طور پر ختم کر دینا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اتوار کو اسی سلسلے میں دو روزہ اہم دورے پر آج چھتیس گڑھ پہنچیں گے۔
اس دورے کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ نکسل تشدد کے خلاف جاری مہم پر ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ میٹنگ میں 31 مارچ 2026 کی مقررہ ڈیڈ لائن تک نکسلیوں کے اثر و رسوخ کو ختم کرنے کے اعلان کردہ ہدف کو حاصل کرنے کے لیے مرکز کی حکمت عملی کو مکمل کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
این ایف ایس یو کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے
اس دوران خطے میں طویل مدتی استحکام اور بہتر سیکورٹی انفراسٹرکچر کے لیے مرکز کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے امت شاہ نیا رائے پور میں نیشنل فارنسک سائنس یونیورسٹی (NFSU) کے کیمپس کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ مجوزہ عالمی معیار کا کیمپس ریاستی حکومت کی طرف سے پہلے ہی الاٹ کی گئی 40 ایکڑ اراضی پر تیار کیا جائے گا۔ اس پروجیکٹ کی تخمینہ لاگت 350-400 کروڑ روپے ہے اور اسے مکمل طور پر مرکزی حکومت کی طرف سے فنڈ کیا گیا ہے۔
فارنسک سہولیات میں ہوگا اضافہ
این ایف ایس یو کیمپس کے علاوہ ریاست کے زیر انتظام فارنسک لیبارٹری کے لیے 6 ایکڑ کا الگ رقبہ مختص کیا گیا ہے، جس کا مقصد ریاست کی تفتیشی صلاحیتوں کو مزید بڑھانا ہے۔ چھتیس گڑھ کے وزیر داخلہ وجے شرما کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ اپنے دورے کے دوران دونوں انتہائی اہم مراکز کا بھومی پوجن کریں گے۔
اس دوران امت شاہ ایک سیکورٹی کیمپ میں بھی وقت گزاریں گے۔ یہاں وہ خطرے والے علاقوں میں کام کرنے والے فوجیوں سے بات چیت کریں گے۔ واضح رہے کہ مرکز نے حالیہ مہینوں میں نکسل مخالف کارروائیوں میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ماؤنواز سینٹرل کمیٹی کے 45 ارکان میں سے 32 پہلے ہی مختلف مقابلوں میں مارے جا چکے ہیں۔ ان کارروائیوں سے واقف ذرائع نے اہم کامیابی کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ کالعدم تنظیم کے باقی سرکردہ نکسلیوں کا سراغ لگانے اور انھیں پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…