وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو کہا کہ اضلاع کے لیے آفات سے نمٹنے کے منصوبے 90 دنوں کے اندر بنائے جائیں گے۔ ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ڈیزاسٹر ریسپانس فورسز کے ریلیف کمشنروں کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے آسمانی بجلی اور گرج چمک سے نمٹنے کے لیے ریاستی سطح کے ایکشن پلان پر زور دیا اور ریاستوں سے کہا کہ وہ 90 دنوں کے اندر ایکشن پلان بنا کر اسے مرکز کے ساتھ شیئر کریں۔
امت شاہ نے کہا ’’ہم 90 دنوں کے اندر ریاستوں میں ہر ضلع کے لیے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ پلان بنانے کا کام مکمل کر لیں گے۔ جب تک کوئی ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان نہیں ہے، ڈیزاسٹر سے لڑنا ممکن نہیں ہے… میں سب سے گزارش کرتا ہوں کہ آسمانی بجلی اور گرج چمک کے خلاف ریاستی سطح کا ایکشن پلان بنائیں۔ تمام ریاستیں اور UTs اسے 90 دنوں کے اندر مرکز کے ساتھ شیئر کریں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ سمندری طوفان جیسی قدرتی آفات کے لیے بین ریاستی موک ڈرل کو ایک سالانہ پروگرام بنانے کی ضرورت ہے۔
اسٹارٹ اپ انڈیا کو ڈیزاسٹر ریلیف ٹینکالوجی سے جوڑنے کی ضرورت ہے: امت شاہ
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ’’ہم بین ریاستی موک ڈرل کو سالانہ پروگرام بنانا چاہتے ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ یہ ریاستوں کی مدد کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ بہت سارے طوفان ہیں، بہت سی آفات ہیں جن کے لیے بین ریاستی موک ڈرل کی ضرورت ہوتی ہے اور ہم یہ ریاستوں کی مدد کے بغیر نہیں کر سکتے۔ ہم آنے والے دنوں میں اس پر کام کرنا چاہتے ہیں۔‘‘
مرکزی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ اسٹارٹ اپ انڈیا کو ڈیزاسٹر ریلیف ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ جوڑنے کی ضرورت ہے اور ریاستوں کو اس پر غور و فکر کرنا شروع کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا ’’ہم اسٹارٹ اپ انڈیا کو ڈیزاسٹر ریلیف ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ بھی جوڑنا چاہتے ہیں۔ میں آپ کو پہلے سے بتا رہا ہوں کہ ریاستوں کو بھی اس کے لیے سوچ بچار شروع کرنا چاہیے۔۔۔‘‘
دریں اثنا امت شاہ نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورسز اور کولیشن فار ڈیزاسٹر ریسیلینٹ انفراسٹرکچر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ہم سب کے لیے خوشی کی بات ہے کہ 10 سالوں کے اندر ان تینوں اداروں، NDMA، NDRF اور CDRI نے، ہندوستان کو آفات سے نمٹنے کے شعبے میں ایک عالمی رہنما بننے کے قریب پہنچایا ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…
عدالت نے میٹا کو مبینہ قابل اعتراض تصویر ہٹانے کی ہدایت دی، کاکروچ جنتا پارٹی…
AFSPA کے تحت یکم اکتوبر سے نافذ ہوگا حکم، 5 اضلاع کے 13 پولیس تھانوں…
’ہم سیکھتے سیکھتے رہ گئے‘ کے ذریعے اداکار سنجے مشرا اپنے ذاتی تجربات، جدوجہد اور…
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے 81 ویں اجلاس کے دوران، وزیر…
گلیشنگ ضلع کے رمبی گاؤں میں دیر رات بڑا لینڈ سلائیڈ، 2 مکانات مکمل طور…