قومی

Amit Shah to visit Madurai: امت شاہ 2026 کے تمل ناڈو انتخابات سے قبل 8 جون کو کریں گے مدورائی کا دورہ، بی جے پی کیڈر میٹنگ میں ہوں گے شریک

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 8 جون کو مدورائی، تمل ناڈو کا دورہ کریں گے تاکہ 2026 کے اسمبلی انتخابات سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو متحرک کیا جا سکے۔ وہ 10,000 سے زیادہ پارٹی کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ امت شاہ کے اس دورے کو سینئر پارٹی لیڈران نے تمل ناڈو میں بی جے پی کے ایک اہم لمح قرار دیا ہے۔

بی جے پی نے مدورائی کا انتخاب اس لیے کیا ہے، کیوں کہ یہ شہر جنوبی تمل ناڈو میں ایک اہم ثقافتی اور سیاسی مرکز ہے جو اس علاقے میں پارٹی کو آگے بڑھانے میں اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے۔ پارٹی قائدین اس تقریب کو ریاستی اکائی میں جاری اندرونی تقسیم کے درمیان اتحاد کے اظہار کے طور پر بھی دیکھ رہے ہیں۔

پارٹی ذرائع نے تصدیق کی کہ امت شاہ پارٹی کارکنوں سے ریاستی صدر نینر ناگینتھرن کے پیچھے ریلی نکالنے پر زور دیں گے۔ اس کے علاوہ وہ تمل ناڈو بی جے پی کے اندر اتحاد کا مطالبہ کریں گے اور دھڑے بندی کو ختم کرنے کا مطالبہ کریں گے۔ بی جے پی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ’’امت شاہ یہ بالکل واضح کردیں گے کہ نینر ناگینتھرن تمل ناڈو میں بی جے پی کا چہرہ ہیں۔ جو لوگ ان کی حمایت نہیں کرنا چاہتے ہیں ان سے پارٹی سے الگ ہونے کو کہا جائے گا۔‘‘

2026 میں ریاست میں پارٹی کی فتح پر دیں گے زور

اس دوران امت شاہ پارٹی نظم و ضبط، ہم آہنگی اور 2026 میں ڈی ایم کے کو شکست دینے کے واحد مقصد پر زور دیں گے۔ ایک اور سینئر لیڈر نے کہا کہ ’’اندرونی اختلاف نے ہمیں کافی عرصے کمزور کیا ہے۔ اب ہمیں متحدہ قیادت میں انتخابی فتح پر توجہ دینی چاہیے۔‘‘ اپنے دورے پر امت شاہ ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرنے کے علاوہ بی جے پی کی رسائی کو وسیع کرنے کے لیے اہم ذات اور برادری کے رہنماؤں کے ساتھ بند کمرے کی ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وہ سیٹوں کی تقسیم اور مشترکہ حکمت عملی کے منصوبوں کو بہتر بنانے کے لیے اے آئی اے ڈی ایم کے زیرقیادت این ڈی اے کے اراکین کے ساتھ اتحاد کی بات چیت بھی کریں گے۔ دن کے آخر میں امت شاہ ریاستی بی جے پی کی کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں بوتھ کی سطح پر متحرک ہونے، نچلی سطح پر توسیع، اور حلقہ کی شناخت پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ایک سینئر بی جے پی لیڈر نے کہا ’’امت شاہ کی قیادت اور ایک متحدہ کیڈر 2026 میں ایک قابل بھروسہ اور مضبوط مہم کی بنیاد رکھے گا۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

INDIA Alliance Rally: ’عوامی مواخذے‘ کے بعد اتوار کو رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی عظیم ریلی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…

8 hours ago

نیشنل کانفرنس میں بغاوت کے آثار، عمرعبداللہ کے لئے بڑا جھٹکا، 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ

خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…

9 hours ago

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی نے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…

9 hours ago

Guwahati GMCH: کیا کینسر کے علاج میں آئے گی بڑی پیش رفت؟ آسام میں ملک کا پہلا سرکاری پروٹون بیم تھراپی مرکز قائم کرنے کی تیاری

آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…

10 hours ago

Gold-Silver Rate: سونا اور چاندی کی قیمتیں 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، بڑی گراوٹ سے بازار میں ہلچل،کیا یہی ہے خریداری کا صحیح وقت؟

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

10 hours ago