مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو بہار میں ووٹر لسٹ پر خصوصی نظر ثانی (SIR) کی مخالفت کرنے پر اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بنایا اور ان پر ووٹ بینک کی سیاست میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔ امت شاہ نے الزام لگایا کہ اپوزیشن پارٹیاں ایس آئی آر کی مخالفت اس لیے کر رہی ہیں کیوں کہ گھس پیٹھیے ان کا ووٹ بینک ہیں۔
مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ یہ مشق پہلی بار نہیں ہو رہی ہے اور سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے اسے شروع کیا تھا۔ بہار کے سیتامڑھی میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ ’’بہار میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ میرے یہاں آنے سے پہلے اخبار اس سوال سے بھرے ہوئے تھے کہ SIR کرایا جانا چاہیے یا نہیں، میں بی جے پی کا کارکن ہوں، لیکن میں لوگوں سے پوچھنا چاہتا ہوں، کیا ہمیں تارکین وطن کو ووٹر لسٹ سے نہیں نکالنا چاہیے؟ لالو پرساد یادو کس کو بچانا چاہتے ہیں؟ … کیا آپ بہار کے باہر سے آنے والے اور بنگلہ دیش کے لوگوں کو بچانا چاہتے ہیں؟‘‘
امت شاہ نے راہل گاندھی پر بھی نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ ’’راہل گاندھی کو ووٹ بینک کی اس سیاست کو روکنا چاہیے۔ اور SIR پہلی بار نہیں ہو رہا ہے۔ یہ جواہر لعل نہرو نے شروع کیا تھا اور یہ 2003 میں بھی ہوا تھا… وہ بس بہانے تلاش کر رہے ہیں کیوں کہ وہ بہار کے انتخابات ہارنے جا رہے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے گھس پیٹھیوں کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے چاہئیں یا نہیں؟ ہندوستان کا آئین ان لوگوں کو ووٹ دینے کا حق نہیں دیتا جو ہندوستان میں پیدا نہیں ہوئے ہیں۔ راہل گاندھی آئین لے کر گھوم رہے ہیں، انھیں اسے کھول کر پڑھنا بھی چاہیے۔ وہ ایس آئی آر کی مخالفت کر رہے ہیں، کیوں کہ گھس پیٹھیے ہیں ان کا ووٹ بینک۔‘‘ دریں اثنا امت شاہ نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ این ڈی اے اسمبلی انتخابات میں اکثریت کے ساتھ بہار میں اپنی حکومت بنائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…
آئی ٹی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ بھارت تجارتی یا سوشل…
وزیر اعظم نریندر مودی کی عوامی زندگی اور حکمرانی کے 25 سال مکمل ہونے پر…