نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکز کی حکومت کے 12 سال مکمل ہونے کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ بارہ برسوں کے دوران ملک نے پہلی مرتبہ غریبوں کی فلاح و بہبود اور غیر معمولی ترقی کو ایک ساتھ آگے بڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ نریندر مودی نے آج ہی کے دن مسلسل تیسری مرتبہ وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ مودی کی قیادت میں گزشتہ 12 برسوں کے دوران 80 کروڑ افراد کو مفت راشن فراہم کیا گیا، ملک بھر میں 90 سے زائد نئے ہوائی اڈے قائم کیے گئے اور 140 سے زیادہ وندے بھارت ٹرینیں شروع کی گئیں۔ امت شاہ کے مطابق حکومت نے 4 کروڑ سے زائد غریب خاندانوں کو پکے مکانات فراہم کیے، ایک لاکھ 45 ہزار کلومیٹر سڑکیں تعمیر کیں اور 3 ہزار کلومیٹر جدید ایکسپریس ویز بنائے۔ انہوں نے کہا کہ 50 کروڑ افراد کو پانچ لاکھ روپے تک کا صحت بیمہ فراہم کیا گیا، جبکہ 10 کروڑ سے زیادہ خاندانوں کو گیس کنکشن دیے گئے۔ ان کے مطابق انہی اقدامات کی بدولت بھارت دنیا کی تیز ترین ترقی کرنے والی معیشتوں میں شامل ہوا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ نریندر مودی نے گزشتہ 12 برسوں میں ایک دن کی بھی چھٹی لیے بغیر ملک اور عوام کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب قیادت کی نیت صاف ہو، مقصد قومی مفاد ہو اور عزم مکمل ہو تو ایسے بڑے اور تاریخی تغیرات ممکن ہوتے ہیں۔
بی جے پی صدر نے بھی حکومت کی کارکردگی کو سراہا
ادھر بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر نتن نبین نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ 12 سال قبل نریندر مودی نے وزیراعظم کے طور پر حلف لے کر خدمت، گڈ گورننس اور عوامی فلاح پر مبنی ایک نئے دور کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس مدت کے دوران غریبوں کی بہبود، کسانوں کی خوشحالی، خواتین کو بااختیار بنانے، نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے، صحت کی سہولیات، ڈیجیٹل تبدیلی اور بنیادی ڈھانچے کی توسیع میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ نتن نبین نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی، رام جنم بھومی مندر کی تعمیر اور ہندوستانی ثقافتی ورثے کے احیا نے قومی وقار اور ثقافتی شعور کو نئی توانائی بخشی ہے۔
وزیراعظم کے طویل ترین دور اقتدار کا حوالہ
بی جے پی صدر نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے ’’پردھان سیوک‘‘ کے جذبے اور خدمت کے تئیں غیر متزلزل وابستگی نے اس تبدیلی کے سفر کو ممکن بنایا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ نریندر مودی نے 9 جون 2024 کو مسلسل تیسری مرتبہ وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا تھا۔ حکومت کے مطابق وہ اپنے دورِ اقتدار کے 4,398 دن مکمل کرتے ہوئے جواہر لعل نہرو کے طویل ترین مدت تک وزیراعظم رہنے کے ریکارڈ کو بھی عبور کر چکے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
پیوپلس اویرنس فورم کے صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے…
ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…
خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…
گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…