قومی

Pahalgam terror attack: پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد امت شاہ سری نگر پہنچے، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ کی میٹنگ

جموں و کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کرنے سری نگر پہنچ گئے ہیں۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سری نگر پہنچتے ہی پہلگام دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ کی۔ انھوں نے سیکیورٹی حکام اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ صورت حال کا جائزہ لیا ہے۔

حملہ آوروں نے منصوبہ بندی کے انجام دی یہ دہشت گردانہ کارروائی

جموں و کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملے میں کم از کم 26 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پہلگام حملے میں ہلاک ہونے والوں میں دو غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق کشمیر کے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں چار سے چھ دہشت گرد ملوث تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حملہ آوروں میں پاکستانی بھی شامل تھے، جو چند روز قبل ہی علاقے میں داخل ہوئے تھے۔ ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ اپریل میں دہشت گردوں نے پہلگام میں کئی ہوٹلوں کی جاسوسی کی تھی۔ ایجنسیوں کو اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ 1 اور 7 اپریل کے درمیان ہوٹل کی نگرانی کی گئی تھی۔

وزیر اعظم مودی کو کیا گیا ہے صورت حال سے آگاہ

اس سے قبل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر دہشت گردانہ حملے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔ شاہ نے بتایا تھا کہ انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو، جو اس وقت سعودی عرب میں ہیں، واقعہ کے بارے میں آگاہ کیا ہے اور دہشت گردانہ حملے کے بعد ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے متعلقہ حکام کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔

اسرائیل، ارجنٹیناکے سفیروں نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی

دریں اثنا جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ہندوستان میں اسرائیلی سفیر ریوین آزر نے کہا ’’جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ حملے کے بعد میں مغموم اور خوف زدہ ہوں، جس میں معصوم شہریوں کی جانیں گئیں۔۔۔دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں سیکیورٹی فورسز کے لیے ہماری حمایت مستقل ہے۔‘‘ وہیں ہندوستان میں ارجنٹینا کے سفیر ماریانو کاؤسینو نے بھی جموں و کشمیر کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔ انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو ایکس پر ٹیگ کیا اور لکھا ’’ہم دہشت گردی کی اس گھناؤنی کارروائی کے متاثرین کے تئیں تعزیت کرتے ہیں۔ ارجنٹینا ہر قسم کی دہشت گردی، انتہا پسندی اور تعصب کو مسترد کرنے میں ہندوستان کے ساتھ کھڑا ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Cheque Bounce Case: چیک باؤنس معاملہ میں سپریم کورٹ نے راجپال یادو کا پاسپورٹ جاری کرنے کا دیا حکم

سماعت کے دوران راجپال یادو کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اداکار کو ایک…

51 minutes ago

New Delhi Railway Station: نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر کئی ٹرینوں کے پلیٹ فارم تبدیل، وندے بھارت، سوَتنترتا سینانی اور شرم جیوی سمیت متعدد ٹرینیں شامل

تہواروں کے دوران بڑھتی ہوئی بھیڑ اور سکیورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی دہلی،…

2 hours ago

Bollywood Actor Imran Khan: اداکار عمران خان کو 28 اکتوبر تک ہندوستان چھوڑنے کا نوٹس، 10 اکتوبر کو احتجاج میں ہوئے تھے شامل

عمران خان کے معاملے میں اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ کا موضوع…

3 hours ago

Iran US Crisis: ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے آئے گی گراوٹ: ٹرمپ کا نیا دعویٰ

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر…

4 hours ago