قومی

Amit Shah pay tribute: بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی 135ویں یومِ پیدائش کے موقع پر وزیرداخلہ امت شاہ اور وزیردفاع راجناتھ سنگھ کا خراج عقیدت

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھیم راؤ امبیڈکر کی 135ویں یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بابا صاحب نے ملک کو ایسا آئین دیا جس نے ہر طبقے کو مساوی حقوق اور مواقع فراہم کیے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں کہا کہ امبیڈکر نے جمہوریت کی مضبوط بنیاد رکھی اور قومی یکجہتی کو فروغ دیا۔ امت شاہ کے مطابق بابا صاحب نے معاشرے کو تعلیم یافتہ اور منظم ہونے کا پیغام دیا، جو آج بھی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امبیڈکر کی زندگی اس بات کی مثال ہے کہ اگر عزم قومی خدمت اور عوامی فلاح کے لیے ہو تو ہر رکاوٹ کو عبور کیا جا سکتا ہے۔

बाबासाहेब भीमराव अंबेडकर जी ने हर वर्ग को समान अधिकार और अवसरों की स्वतंत्रता देने वाला संविधान देकर हमारे लोकतंत्र की मजबूत नींव रखी। उन्होंने देश की अखंडता के लिए धारा 370 का मजबूती से विरोध किया। समाज को शिक्षित बनने और संगठित रहने का मंत्र देने वाले बाबासाहेब का जीवन यह… pic.twitter.com/d6LzNAN8b6

قومی رہنماؤں کی عقیدت، امبیڈکر کی خدمات کا اعتراف

بھیم راؤ امبیڈکر، جنہیں بابا صاحب کے نام سے جانا جاتا ہے، آئینِ ہند کے معمار اور آزاد بھارت کے پہلے وزیر قانون تھے۔ وہ مدھیہ پردیش کے ایک غریب دلت خاندان میں پیدا ہوئے اور اپنی جدوجہد کے ذریعے معاشرے کے محروم طبقات کو حقوق دلانے کے لیے پوری زندگی سرگرم رہے۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 1990 میں بھارت رتن، ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز، سے نوازا گیا۔ آج بھی ان کی تعلیمات اور نظریات ہندوستانی سماج میں مساوات، انصاف اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Manoj Bajpayee Raises A Question: منوج باجپائی کا سوال: جو لوگ سماج کے مسائل پر بات نہیں کرتے، انہیں اسٹار کا درجہ کیوں دیا جائے؟

ممبئی کے ’مکتی آڈیٹوریم‘ میں منعقدہ تقریب کے دوران اداکار منوج باجپائی نے فلمی ستاروں…

15 minutes ago

Rising Stars Asia Cup: رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: تلک ورما کے ہاتھوں میں ’انڈیا اے‘ کی کمان، رجت پاٹیدار نائب کپتان مقرر

ایشین کرکٹ کونسل کے مینز رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی انڈیا اے…

2 hours ago