قومی

Amit Shah pays tribute to Amar Shaheed Sukhdev: وزیر داخلہ امت شاہ نے امر شہید سکھ دیو کو پیش کیا خراج عقیدت، وطن کے لیے ان کی قربانیوں کو کیا یاد

ہندوستان کے معروف آزادی پسند جنگجوؤں میں سے ایک امر شہید سکھ دیو کی جینتی پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ایکس‘ پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ہندی میں لکھی گئی ایک پوسٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے شہید سکھ دیو کو ’’ماں بھارتی کا بہادر بیٹا‘‘ قرار دیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ چھوٹی عمر سے ہی ہندوستان کی آزادی کو اپنا آخری مشن بنا لیا تھا۔

وزیر داخلہ نے پیش کیا خراج عقیدت

وزیر داخلہ نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’’مادر ہند کے بہادر فرزند، عظیم مجاہد آزادی، امر شہید سکھ دیو جی نے چھوٹی عمر میں ہی مادر وطن کی آزادی کو اپنا آخری ہدف بنایا اور ملک کے نوجوانوں کو منظم کیا اور تحریک آزادی کی ترغیب دی۔ میں سکھ دیو جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، جنھوں نے بھگت سنگھ جی اور راج گرو جی کے ساتھ مل کر جدوجہد آزادی کو اپنی قربانی کی چنگاری سے ایک عظیم شعلے میں بدل دیا۔‘‘

امر شہید سکھ دیو: ایک قومی ہیرو

پنجاب سے تعلق رکھنے والے سکھ دیو تھاپر کی عمر بمشکل 23 سال تھی جب انھوں نے مادر وطن کے لیے اپنی جان دے دی۔ بھگت سنگھ اور شیورام راج گرو کے ساتھ ساتھ، وہ برطانوی نوآبادیاتی حکمرانی کے خلاف نوجوان مزاحمت کی علامت بن گئے اور تینوں کو ایک ساتھ 23 مارچ 1931 کو پھانسی دی گئی اور ان کی شہادت ہندوستان کی تحریک آزادی کا ایک اہم باب بن گئی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Indians in Germany: جرمنی میں ہندوستانیوں کی تعداد 4 لاکھ کے قریب، 70 ہزار طلبہ کر رہے ہیں اعلیٰ تعلیم حاصل

جرمنی میں ہندوستانی برادری کی موجودگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ سستی تعلیم،…

4 hours ago

Manoj Bajpayee Raises A Question: منوج باجپائی کا سوال: جو لوگ سماج کے مسائل پر بات نہیں کرتے، انہیں اسٹار کا درجہ کیوں دیا جائے؟

ممبئی کے ’مکتی آڈیٹوریم‘ میں منعقدہ تقریب کے دوران اداکار منوج باجپائی نے فلمی ستاروں…

5 hours ago