وزیر داخلہ امت شاہ نے نائب صدر کے انتخاب کے لیے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدوار جناب شری سی۔ پی۔ رادھا کرشنن سے ملاقات کی۔ امت شاہ نے انھیں وسیع تنظیمی اور انتظامی تجربہ رکھنے والا ایک باکمال لیڈر قرار دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر انھوں نے اس ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ’’نائب صدر کے انتخاب کے لیے این ڈی اے کے امیدوار شری سی پی رادھا کرشنن جی سے ملاقات کی۔ وہ وسیع تنظیمی اور انتظامی تجربہ رکھنے والے باکمال لیڈر ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ اپنے وسیع مشاہدے کے ساتھ ہندوستان کے نیشنل ڈسکورس میں بہت زیادہ حصہ ڈالیں گے۔‘‘ نائب صدارتی انتخابات سے پہلے اس ملاقات کو اہم مانا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ این ڈی اے کی جانب سے سی پی رادھا کرشنن کی نامزدگی کو اس کی سیاسی حکمت عملی کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے، کیوں کہ سی پی رادھا کرشنن کا تعلق تمل ناڈو ہے، جہاں بی جے پی اپنی سیاسی پکڑ کے لیے جد وجہد کر رہی ہے۔ اس قبل جمعہ کے روز وزیر داخلہ امت شاہ نے تمل ناڈو کا دورہ کرتے ہوئے وہاں ایک مجمع سے خطاب کے دوران بھی نائب صدر کے لیے سی پی رادھا کرشنن کو این ڈے اے کا امیدوار بنائے جانے کا ذکر کیا۔ انھوں نے اسے جذباتی رنگ دیتے ہوئے کہا کہ ’’تمل ناڈو کا بیٹا راجیہ سبھا کا چیئرمین بننے جا رہا ہے‘‘۔ دریں اثنا انڈیا بلاک نے بھی ساؤتھ سے ہی تعلق رکھنے والا نائب صدارتی امیدوار کھڑا کر کے اس مقابلے کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدراورسپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان…
تقریب کے آغاز میں ڈاکٹر محمد اکمل نے تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے جامعہ ملیہ…
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ…
ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ سوگت رائے نے ایس آر ایف ٹی آئی میں ہوئی…
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پرویش ورما کی گرفتاری کا مطالبہ…
ایران امریکہ کشیدگی: آئی آر جی سی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے…