قومی

Amit Shah Gujrat Visit: ’’تاریخ میں آپریشن سندور کا ذکر سنہرے حروف میں ہوگا‘‘، امت شاہ نے احمدآباد میں 1550 کروڑ سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرتے ہوئے عوام سے کیا خطاب

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو احمد آباد کے نارن پورہ علاقے میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی حفاظت اور اس کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کی تاریخ میں ’’آپریشن سندور‘‘ کا نام سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ امت شاہ گجرات کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ انھوں نے اس تقریب میں احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ احمد آباد شہر میں 1,550 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔

افتتاح کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا ’’(وزیراعظم) نریندر بھائی (مودی) کی سیاسی پختگی، ہندوستانی مسلح افواج کی صلاحیت اور حملہ کرنے کی صلاحیت اور ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں کی طرف سے فراہم کردہ درست معلومات نے پاکستان کے اندر دہشت گردی کے نو مقام کو تباہ کیا۔‘‘ امت شاہ نے مزید کہا کہ آپریشن سندور کے بعد ہم نے پاکستان کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔

آپریش سندور نے پاکستان کو بے نقاب کر دیا: امت شاہ

انھوں نے کہا کہ پاکستان کہتا تھا کہ ’’ہمارے علاقے میں کوئی دہشت گرد نہیں ہے، ہمارے ملک میں دہشت گردی کی کوئی سرگرمی نہیں ہوتی ہے، لیکن آپریشن سندور کے بعد پاکستان دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا۔ اور اگلے دن جب پاکستانی فوج کے اعلیٰ عہدے دار بھارتی حملے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے جنازے میں شامل ہوئے تو پاکستان، اس کی فوج اور دہشت گردی کا گٹھ جوڑ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا۔‘‘

آپریشن سندور میں براہموس میزائلوں کی کارکردگی کا خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا ’’ہمارے براہموس میزائلوں نے پاکستان کے فضائی اڈوں کو تباہ کرنے کا کام کیا۔ براہموس میزائل نے پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا۔ جب ملک کی حفاظت اور سرحدوں کو محفوظ بنانے کی تاریخ لکھی جائے گی تو آپریشن سندور سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔‘‘

ترنگا یاترا میں ہوئے شریک

اس سے قبل وزیر داخلہ امت شاہ نے گاندھی نگر میں ہندوستانی افواج کے اعزاز میں منعقدہ ترنگا یاترا میں بھی شرکت کی۔ ان کے ساتھ وزیر مملکت برائے داخلہ ہرش سنگھوی اور بی جے پی کے کئی مقامی لیڈران بھی شامل تھے۔ شاہ نے اتوار کو مہسانہ ضلع کے گوزریا میں ایک پبلک ٹرسٹ کے زیر انتظام نرسنگ کالج کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا بھی افتتاح کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Cockroach Janta Party: سی جے پی احتجاج، گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ، ممبئی میں 50 ہزار افراد کے جمع ہونے کا دعویٰ، کیا ہے تیاری؟

احتجاج سے قبل 2 اکتوبر کی صبح ابھجیت دیپکے باندرہ اسٹیشن پر چائے پیتے بھی…

16 minutes ago

PM Modi Tribute: دو اکتوبر کو پی ایم مودی کی ملک کے عوام سے خاص اپیل! راج گھاٹ پہنچ کر کھادی کے بارے میں کیا کہا؟

گاندھی جینتی پر پی ایم مودی نے راج گھاٹ پہنچ کر باپو کو خراج عقیدت…

33 minutes ago

Bigg Boss 20: بگ باس 20 سے باہر آتے ہی قاضی کی فین ہوئیں ایشا رِکھی، سابق شوہر بادشاہ سے تعلق پر بھی کی بات

سابق شوہر اور ریپر بادشاہ کے ساتھ اپنا نام جوڑے جانے اور اپنی عوامی شبیہ…

53 minutes ago

Gandhi Jayanti: مہاتما گاندھی کے نظریات نے پوری دنیا کو کیامتاثر، وزیراعظم مودی نے راج گھاٹ پرباپو کوگلہائےعقیدت کیا پیش

وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا، ’’میرا ماننا ہے کہ جب تک انسانیت کے…

2 hours ago