قومی

Amit Shah flies a kite in the Uttarayan Kite Festival in Naranpura, Ahmedabad: گاندھی نگر میں امت شاہ نے مکر سنکرانتی پر دکھائی پتنگ بازی کی مہارت، ویڈیو وائرل

نئی دہلی : سیاست کے میدان میں مخالفین کی ڈور کاٹنے میں ماہر مرکزی وزیرِ داخیر امت شاہ مکر سنکرانتی (اترائن) کے موقع پر ایک بالکل مختلف انداز میں نظر آئے۔ گجرات کے گاندھی نگر میں منعقدہ شاندار پتنگ میلے کے دوران امت شاہ نے دل کھول کر پتنگ بازی کا لطف اٹھایا۔ ہاتھ میں ڈور تھامے اور نظریں آسمان پر جمائے امت شاہ پوری طرح سے ’کائیپو چھے‘ کے رنگ میں رنگے دکھائی دیے۔

ڈور تھامی، پینچ لڑائے… مگر پتنگ کٹ گئی

تصاویر اور ویڈیوزمیں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ امت شاہ کارکنوں کے درمیان نہایت جوش و خروش کے ساتھ پتنگ اڑا رہے ہیں۔ اسی دوران ایک دلچسپ منظر بھی دیکھنے کو ملا، جب آسمان میں پینچ لڑاتے ہوئے وزیرِ داخلہ کی پتنگ کٹ گئی اور مانجھا نیچے آ گرا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پتنگ کٹنے کا افسوس ان کے جوش پر حاوی نہیں ہو سکا۔ وہ مسکراتے رہے اور کارکنوں کے ساتھ تہوار کی خوشیاں مناتے نظر آئے۔اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل بھی اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ چھت پر پتنگ بازی کا لطف اٹھاتے دکھائی دیے۔

اترائن پر ملک کو مبارکباد

پتنگ بازی کے ساتھ ساتھ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بھی ملک بھر کے عوام کو اترائن کی مبارکباد دی۔ انہوں نے سورج دیوتا سے سب کی خوشحالی، بھلائی اور منگل کی پرارتھنا کی۔ امت شاہ کے علاوہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور دیگر رہنماؤں نے بھی مکر سنکرانتی، پونگل اور بیہو کے موقع پر عوام کو نیک خواہشات پیش کیں۔واضح رہے کہ وزیرِ داخلہ امت شاہ کا تعلق گجرات سے ہے، جہاں مکر سنکرانتی کے موقع پر پتنگ بازی ایک قدیم روایت ہے۔ اسی وجہ سے امت شاہ کو بھی پتنگ اڑانے کا خاص شوق ہے۔ ہر سال ان کی پتنگ بازی کی ویڈیوز سامنے آتی ہیں، جو خوب چرچا میں رہتی ہیں۔ اگرچہ اکثر ان کی پتنگ کٹ جاتی ہے، لیکن سیاسی آسمان میں امت شاہ کو ہمیشہ دوسروں کی پتنگ کاٹتے ہوئے ہی دیکھا جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Adani Foundation: سون بھدر میں اڈانی فاؤنڈیشن اور آئی سی ڈی ایس نے منایا 9واں قومی غذائیت ماہ

اس مہم کے دوران بچوں کی صحت اور ان کی غذائی حالت کا جائزہ لینے…

45 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi:وزیر اعظم مودی نے نوراتری کے موقع پر لوگوں کو پیش کی مبارکباد

نوراتری کے دوسرے دن عقیدت مند دیوی کو پھولاور روایتی بھوگ پیش کرتے ہیں اور…

1 hour ago

Virat Kohli Test Retirement: وراٹ کو ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کیا گیا، اجیت اگرکر پر سنگین الزامات

گزشتہ سال وراٹ کوہلی کی ریڈ بال سے پریکٹس کرتے ہوئے کئی ویڈیوز سامنے آئی…

2 hours ago

CJP Protest Again: سی جے پی پھر کرے گی احتجاج؟ آشوتوش رنکا کا اعلان، بولے- دہلی پولیس کے پاس 24 گھنٹے کا وقت

سی جے پی کے بانی ابھجیت دیپکے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے…

3 hours ago