قومی

Union Home Minister Amit Shah: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ  نےساون کے پہلے سوموار پر ملک بھر کے عوام کو دی مبارکباد

نئی دہلی : ساون کے مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی آج ساون کا پہلا سوموار منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر کے شیو مندروں میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد پوجا، جل ابھیشیک اور پوجا پاڑھ کے لیے پہنچ رہی ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ و امدادی امور امت شاہ نے تمام اہلِ وطن کو ساون کے پہلے سوموار کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں “اوم نمہ شیوائے” کا ورد کرتے ہوئے بھگوان بھولے ناتھ سے ملک کے ہر شہری کی خوشحالی، امن اور فلاح و بہبود کے لیے پرارتھنا کی۔ انہوں نے کہا کہ “دیوادھیدیو مہادیو کی کرپا تمام شہریوں پر ہمیشہ بنی رہے اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن رہے۔”

انہوں نے اپنے پیغام میں عوام کی صحت، سکون اور بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ بھگوان شیو کی رحمت سے ملک میں امن، بھائی چارہ اور خوشحالی قائم رہے۔ہندو مذہب میں ساون کے مہینے کو نہایت اچھاتصور کیا جاتا ہے۔ مذہبی عقیدے کے مطابق یہ
پورا مہینہ بھگوان شیو کی عبادت کے لیے وقف ہوتا ہے۔ اس دوران خصوصاً ہر سوموار کو عقیدت مند برتھ رکھتے ہیں، شیو مندروں میں جا کر شیو لنگ پر جل، دودھ اور بیل پترا چڑھاتے ہیں اور خصوصی پوجا پاٹھ کرتے ہیں۔

ملک بھر کے بارہ جیوترلنگوں سمیت مختلف شیو مندروں میں صبح سے ہی “ہر ہر مہادیو” اور “بم بم بھولے” کے نعروں کی گونج سنائی دے رہی ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں کاںوڑیے مقدس ندیوں سے جل لا کر پیدل یاترا کے بعد شیو لنگ پر نذر کر رہے ہیں، جسے نہایت باعثِ ثواب مانا جاتا ہے۔مذہبی روایات کے مطابق سوموار کا دن بھگوان شیو سے منسوب ہے، اور جب یہ دن ساون کے مہینے میں آتا ہے تو اس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ عقیدہ ہے کہ اس روز شیو لنگ پر جل چڑھانے اور خلوصِ دل سے عبادت کرنے سے عقیدت مندوں کی جائز تمنائیں پوری ہوتی ہیں اور زندگی میں خوشحالی اور سکون حاصل ہوتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Flights Resume in the US: امریکہ میں پروازیں دوبارہ شروع، ملک بھر میں ’گراؤنڈ اسٹاپ‘ ختم، گھنٹوں کرنا پڑا انتظار

پروازوں کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ فلائٹ اویئر کے اعداد و شمار کے مطابق،…

43 minutes ago

Ukraine Launches Massive Drone Attack on Russia: یوکرین کا روس پر بڑا حملہ، رات بھر میں داغے 1200 ڈرون، روس نے بھی کیا جوابی حملہ

روسی وزارت دفاع کے دعوے کے مطابق، اس کی فضائی دفاعی افواج نے یوکرین کے…

3 hours ago

Weather update today: اگلے 10 گھنٹوں میں کئی ریاستوں میں موسم بدلے گا، بارش اور تیز ہواؤں کا الرٹ، دہلی میں کیسا رہے گا موسم؟

ملک کی راجدھانی دہلی میں آج جزوی طور پر بادل چھائے رہنے اور بعض مقامات…

4 hours ago