قومی

Bhiwadi chemical factory incident: وزیرداخلہ امت شاہ کا بھیواڑی کیمیکل فیکٹری حادثے پر اظہار تعزیت

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجستھان کے بھیواڑی علاقے میں کیمیکل فیکٹری میں پیش آنے والے آتشزدگی کے المناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سات افراد کی ہلاکت پر تعزیت پیش کی ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ یہ حادثہ ’’انتہائی المناک‘‘ ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقامی انتظامیہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کر رہی ہے اور انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم مودی کا بھی اظہار افسوس

اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی بھیواڑی آتشزدگی پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، انہوں نے کہا کہ راجستھان کے بھیواڑی میں آگ کا حادثہ نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے۔ وزیر اعظم نے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ حکام کے مطابق راجستھان کے خیرتھل-تیجارہ ضلع کے بھیواڑی علاقے میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں آج اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کم از کم سات افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کانگریس کا حکومت پر تنقید

راجستھان کانگریس کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں اس طرح کے حادثات عام ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اجمیر روڈ پر پیش آئے کیمیکل ٹینکر دھماکے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں 16 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ڈوٹاسرا نے حکومت اور انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے ایک سنگین معاملہ قرار دیا۔ راجستھان کے وزیراعلیٰ بھجن لال شرما نے اس واقعے کو ’’انتہائی دلخراش‘‘ قرار دیتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو فوری طور پر راحت اور ریسکیو آپریشن انجام دینے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے مرحومین کے لیے دعا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

7 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

9 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

9 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

10 hours ago