قومی

Samvidhan Hatya Diwas: امت شاہ  نے سمویدھان  ہتیہ دیوس  پر کانگریس پر سخت تنقید کی، شاہ نے ایمرجنسی کو جمہوریت پر سب سے بڑا حملہ قرار دیا

سمویدھان ہتیہ دیوس کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے 25 جون 1975 کو نافذ کی گئی ایمرجنسی کو بھارتی جمہوریت کی تاریخ کا “سیاہ باب“ قرار دیتے ہوئے کانگریس اور اُس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی پر سخت تنقید کی ۔ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ 25 جون 1975 کا دن بھارتی جمہوریت کے لیے ایک المناک دن تھا، جب اقتدار کے غرور اور سیاسی مفادات کی خاطر آئین کی روح، صحافت کی آزادی اور شہریوں کے بنیادی حقوق کو کچلنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کے دوران جمہوری اداروں کو کمزور کیا گیا، اپوزیشن لیڈروں، سماجی کارکنوں اور جمہوریت کے حامی افراد کی آواز دبائی گئی۔ اس کے ساتھ ہی اظہارِ رائے کی آزادی پر پابندیاں عائد کی گئیں، میڈیا پر سنسرشپ نافذ کی گئی اور آئین کی بنیادی روح کو نقصان پہنچایا گیا۔

جمہوریت کے محافظوں کو  پیش کی خراج عقیدت

وزیر داخلہ امت شاہ نے ان تمام افراد کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ایمرجنسی کے خلاف جدوجہد کی اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے جیلوں میں سختیاں برداشت کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہی لوگوں کی قربانیوں اور جدوجہد کی بدولت ملک میں جمہوریت کی بحالی ممکن ہو سکی۔امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے 25 جون کو ” سمویدھان  ہتیہ دیوس” کے طور پر منانے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے تاکہ ایمرجنسی کے اس دور کی یاد قومی شعور میں زندہ رہے اور نئی نسل اس سے سبق حاصل کر سکے۔

نئی نسل کو تاریخ جاننی چاہیے

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ اختیارات کے ارتکاز اور جمہوری اداروں کو دبانے کے کیا نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ دن صرف ماضی کو یاد کرنے کا موقع نہیں بلکہ جمہوریت اور آئین کے تحفظ کے عزم کی تجدید کا بھی ذریعہ ہے۔

کانگریس پر تنقید

امت شاہ نے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “ سمویدھان  ہتیہ دیوس “ منانے کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ مستقبل میں کوئی بھی سیاسی جماعت، خاص طور پرکانگریس، جمہوریت اور آئین پر ویسا حملہ دوبارہ نہ کر سکے جیسا ایمرجنسی کے دوران دیکھنے میں آیا تھا۔

ملک بھر میں تقریبات

اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھی ملک بھر میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا، جن میں ایمرجنسی کے دور کو یاد کرتے ہوئے جمہوری اقدار کے تحفظ اور آئین کی بالادستی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Protest in Delhi: راہل گاندھی کا الگ ہی انداز ہے ، اکھلیش حراست میں، الیکشن کمیشن کے دفتر پر اپوزیشن کا زبردست احتجاج

پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب بڑھ رہے اپوزیشن کے مارچ کو…

18 minutes ago

Francis Halzen Awarded Nobel Prize in Physics: فرانسس ہالزن کو فزکس کا نوبیل انعام، کائنات کے پراسرار ذرات کی دریافت پر اعزاز

نوبیل انعام کے فاتحین کو دسمبر میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں اعزاز سے…

30 minutes ago

Rahul Gandhi: آکاشوانی بھون میں 2 گھنٹے سے دھرنے پر بیٹھے راہل گاندھی، بولے- ہمیں کیوں روکا؟

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے منگل کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن…

58 minutes ago

Drishyam 3: انہیں کسی اور ٹیک کی ضرورت نہیں پڑتی، شریا سرن نے ’دریشیم 3‘ کے ساتھی اداکار اجے دیوگن کی تعریف کی

اداکارہ نے فلم کے ہدایت کار ابھشیک پاٹھک کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا،…

2 hours ago

Jantar Mantar Protest: انڈیا اتحاد کے احتجاج کے دوران ہنگامہ، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی دھرنے پر بیٹھے

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے مکر دوار سے مارچ شروع کیا تھا۔…

2 hours ago