قومی

Swabhiman Parv: سومناتھ مندر پر پہلے حملے کے 1000 سال مکمل، حکومت منا رہی ہے ’’سومناتھ سوابھیمان پرو‘‘، وزیر داخلہ کا اہم پیغام

بھارت کی قدیم ترین مذہبی اور ثقافتی علامتوں میں شامل سومناتھ مندر پر ہونے والے پہلے حملے کے ایک ہزار سال مکمل ہونے پر مرکزی حکومت نے ’’سومناتھ سوابھیمان پرو‘‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ خصوصی تقریبات 8 جنوری سے 11 جنوری تک منعقد کی جائیں گی۔ اس موقع پر مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے سومناتھ مندر کی تاریخی، مذہبی اور تہذیبی اہمیت کو اجاگر کیا۔ امت شاہ کی جانب سے جاری ویڈیو میں سومناتھ مندر کی پوری داستان کو علامتی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں طلوعِ آفتاب کے مناظر، سمندر کے کنارے واقع مندر کی خوبصورتی اور اس کی روحانی فضا کو نمایاں کیا گیا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں وزیرِ داخلہ نے کہا کہ سومناتھ مندر محض ایک جیوترلنگ ہی نہیں بلکہ سناتن تہذیب، روحانی وقار اور ہندوستانی ثقافت کی لازوال وراثت کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہزار برسوں کے دوران سومناتھ مندر پر بارہا حملے کیے گئے، ہر مرتبہ اسے نقصان پہنچایا گیا، مگر یہ مندر ہر بار پہلے سے زیادہ شان و شوکت کے ساتھ دوبارہ کھڑا ہوا۔ امت شاہ کے مطابق سومناتھ مندر ہماری تہذیب کی ابدیت اور کبھی شکست نہ ماننے والی قوتِ ارادی کی علامت ہے۔ حملہ آوروں کے نام تاریخ کے صفحات سے مٹ گئے، لیکن سومناتھ آج بھی پوری عظمت کے ساتھ قائم ہے۔ مرکزی وزیرِ داخلہ نے سناتن ثقافت کی مضبوطی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سومناتھ کی تاریخ ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ حملے ہمیں زخمی تو کر سکتے ہیں، مگر ختم نہیں کر سکتے۔ ہر بار زیادہ وقار کے ساتھ دوبارہ اٹھ کھڑا ہونا سناتن ثقافت کی بنیادی خصوصیت ہے، جو اسے ناقابلِ شکست بناتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے پہلے حملے کے ایک ہزار سال مکمل ہونے پر ’’سومناتھ سوابھیمان پرو‘‘ منانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد آنے والی نسلوں تک سناتن ثقافت کی مضبوطی، استقامت اور خودداری کا پیغام پہنچانا ہے۔ امت شاہ، جو خود بھی سومناتھ مندر ٹرسٹ کے رکن ہیں، نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 8 سے 11 جنوری تک منعقد ہونے والے اس پرو میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع اپنی ثقافتی وراثت پر فخر کرنے اور قومی خودداری کو مزید مضبوط بنانے کا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

54 minutes ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

1 hour ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

2 hours ago