قومی

BJP Foundation Day: ’’پی ایم مودی کی قیادت میں بھارت کو خود انحصار بنانے کی کوشش…‘‘، بی جے پی کے یوم تاسیس پر امت شاہ نے پیش کی مبارکباد

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے یوم تاسیس کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی سرکردہ لیڈران نے مبارکباد پیش کی۔ امت شاہ نے شیاما پرساد مکھرجی اور پنڈت دین دیال اپادھیائے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قوم پرستانہ سوچ اور نظریاتی تحریک سے قائم ہونے والی بی جے پی صرف ایک سیاسی واقعہ نہیں بلکہ قوم کی تعمیر نو کا عزم تھی۔

’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ پر زور
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ بی جے پی نے ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس‘ کے منتر کو نریندر مودی کی قیادت میں حقیقت کا روپ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کیا اور ملک کو خوشامد کی سیاست سے نکال کر شفافیت اور بہتر حکمرانی کی طرف لے جانے کا کام کیا۔ امت شاہ کے مطابق آج بی جے پی صرف ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ 140 کروڑ بھارتیوں کے خوابوں اور امنگوں کی نمائندہ بن چکی ہے۔

مرکزی وزیر نیتن گڈکری کا پیغام
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اپنے پیغام میں کہا کہ بی جے پی مسلسل محنت اور لگن کے ذریعے ملک کو ترقی یافتہ اور خود انحصار بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے پارٹی کو مضبوط بنانے والے تمام لیڈران اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

شیوراج سنگھ چوہان کا بیان
مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ بی جے پی قوم پرستی، انتودیہ، خدمت اور اچھی حکمرانی کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ملک کی خدمت میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی رہنمائی میں ہر کارکن بھارت کو مضبوط، خوشحال اور خود انحصار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

پارٹی کا اجتماعی پیغام
بی جے پی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے بھی یوم تاسیس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’راشٹر فرسٹ‘، انتودیہ اور خدمت اس کے بنیادی اصول ہیں، اور سب کو ترقی یافتہ بھارت کے قیام میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

10 hours ago