مرکزی وزیر وزیر داخلہ امت شاہ اور آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت جمعرات سے انڈمان و نکوبار کے دورے پر جائیں گے، جہاں وہ وینایک دامودر ساورکر کے مجسمے کی باقاعدہ نقاب کشائی کریں گے۔ ایک سینئر افسر نے بتایا کہ اہم دورے کے پیش نظر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور کچھ علاقوں میں ٹریفک پابندیاں بھی نافذ کی جا سکتی ہیں۔
سرسنگھ چالک کی حیثیت سے بھاگوت کا پہلا دورہ
موہن بھاگوت شری وجے پورم کے ڈولی گنج میں آر ایس ایس کے کارکنوں سے مختصر گفتگو بھی کر سکتے ہیں۔ یہ ان کا سرسنگھ چالک کی حیثیت سے پہلا دورہ ہوگا۔ بھاگوت نے تقربیاُ دو دہائیا ں قبل سرکاریواہ (جنرل سکریڑی) کے طور پر جزائر کا دورہ کیا تھا ۔ امت شاہ اس سے پہلے جنوری 2023 میں نیتاجی سبھاش چندر بوس کی 126ویں جینتی کے موقع پر انڈمان گئے تھے۔
ساورکر کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے
افسر کے مطابق 12 دسمبر کی صبح تقریباً 9:30 بجے دونوں لیڈر جنوبی انڈمان کے بیودن آباد میں ساورکر کے مجسمے کا افتتاح کریں گے۔ اسی شام ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (DBRAIT) میں ساورکر پر مبنی ایک خصوصی گیت کا اجرا ہوگا۔
13 دسمبر کو موہن بھاگوت آئی ٹی ایف گراؤنڈ، شری وجے پورم میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ 14 دسمبر کو وہ اس جزائر سے روانہ ہوں گے، جب کہ امت شاہ 12 دسمبر کی رات یا اگلی صبح واپس جا سکتے ہیں۔
ساورکر کی نظم کی 116 ویں سالگرہ
یہ پورا پروگرام مہاراشٹر کے ایک تجارتی گروپ کی جانب سے ساورکر کی مشہور نظم “ساغر پرانا تلملا” کی تخلیق کے 116 برس مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ نظم انہوں نے 1909 میں لکھی تھی۔ ساورکر کو 1911 میں انگریزوں نے پورٹ بلیئر، یعنی موجودہ شری وجے پورم کی سیلولر جیل میں قید کر دیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بل گیٹس نے این بی سی کی کرسٹن ویلکر سے انٹرویو میں کہا، ’’اے آئی…
29 جون کو سی بی ایس ای نے تین زبانوں کی پالیسی کے حوالے سے…
کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…
فوج کے ترجمان کے مطابق، دونوں اعلیٰ فوجی افسران کے علاوہ وفد کے 12 ارکان…
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…