قومی

Petrol & Diesel Prices Will Not Increase: مغربی ایشیا میں کشیدگی کے درمیان حکومت کی بڑی یقین دہانی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نہیں ہوگا اضافہ

پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت میں جوائنٹ سیکریٹری سجاتا شرما نے بین وزارتی بریفنگ میں بتایا کہ فی الحال پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی اور حکومت صورتحال پر مسلسل نظر رکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ایل پی جی، پٹرول اور ڈیزل وافر مقدار میں دستیاب ہیں اور ان کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا، اس لیے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ ضروری ایندھن کی کوئی کمی نہیں ہے۔

مغربی ایشیا میں جاری بحران کی وجہ سے درآمدات پر اثر

شرما نے تسلیم کیا کہ مغربی ایشیا میں جاری بحران کی وجہ سے خام تیل، ایل پی جی اور پائپ گیس (پی این جی) کی درآمدات پر اثر پڑا ہے، لیکن حکومت نے اس سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گھریلو ایل پی جی اور پی این جی صارفین کے لیے 100 فیصد سپلائی یقینی بنائی گئی ہے۔ اسی طرح سی این جی کی فراہمی بھی مکمل طور پر جاری ہے۔

اسپتالوں اور اسکولوں جیسے ضروری شعبوں کو ترجیح

تاہم کمرشل ایل پی جی کی سپلائی کچھ حد تک متاثر ہوئی تھی، لیکن اب اسے تقریباً 70 فیصد تک بحال کر دیا گیا ہے۔ اسپتالوں اور اسکولوں جیسے ضروری شعبوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دوا سازی، اسٹیل، بیج اور زراعت جیسے اہم شعبوں کو بھی ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ کسی بڑی مشکل سے بچا جا سکے۔ضرورت مند افراد کے لیے 5 کلو کے چھوٹے ایل پی جی سلنڈر کی سپلائی تقریباً دوگنی کر دی گئی ہے، جو خاص طور پر مہاجر مزدور استعمال کرتے ہیں۔حکومت کی یہ یقین دہانی ایسے وقت میں آئی ہے جب مغربی ایشیا میں غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی تیل مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔حکام نے کہا کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ ملک میں ایندھن کی سپلائی اور قیمتیں مستحکم رہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

7 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

9 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

9 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

10 hours ago